وزارت دفاع
ایئر مارشل وجے کمار گرگ کا ایئر فورس اسٹیشن پرہلا دپور، نئی دہلی کا دورہ
Posted On:
30 AUG 2025 9:37PM by PIB Delhi
ایئر مارشل وجے کمار گرگ، اے وی ایس ایم، وی ایس ایم، ایئر آفیسر کمانڈنگ اِن چیف، مین ٹیننس کمانڈ، انڈین ایئر فورس، اپنی اہلیہ محترمہ ریتو گرگ (صدر، ایئر فورس فیملیز ویلفیئر ایسوسی ایشن - ریجنل) کے ہمراہ 29 اگست 2025 کو ایئر فورس اسٹیشن پرہلا دپور، نئی دہلی پہنچے۔ ان کا استقبال گروپ کیپٹن لوکیش کمار مشرا، وی ایس ایم، اسٹیشن کمانڈر اور محترمہ رچا مشرا، صدر ایئر فورس فیملیز ویلفیئر ایسوسی ایشن (لوکل) نے کیا۔
دورے کے دوران ایئر مارشل گرگ کو ڈپو کے اہم رول کے بارے میں واقف کرایا گیا جو ایویونکس اور گراؤنڈ سپورٹ آلات کی لاجسٹکس مینجمنٹ میں ادا کیا جاتا ہے۔ انہیں جاری انڈکشنز، اوورہالز اور اسٹاک ہولڈنگ آپریشنز سے متعلق بھی معلومات فراہم کی گئی ۔
جدیدیت اور افادیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ایئر مارشل گرگ نے کہا کہ ڈپو کے کام کاج کومزید بہتر بنانے کے لیے مؤثر حکمت عملی اور اقدامات کا نفاذ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے ڈپو کے عملے کی لگن، پیشہ ورانہ مہارت اور نمایاں خدمات کو سراہا، بالخصوص یومِ جمہوریہ پریڈ کی جھانکیاں تیار کرنے میں ان کے فعال رول کو، جو قومی اور تنظیمی سطح پر نہایت اہمیت کا حامل ہے۔
اسی دوران محترمہ ریتو گرگ نے ڈپو کے ایئر فورس اسکول کا بھی دورہ کیا۔ سنگنیوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے انہیں بہبود اور مہارت کی ترقی سے متعلق اے ایف ایف ڈبلیو اے کی مختلف اقدامات سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی۔
انہوں نے اعادہ کیا کہ اے ایف ایف ڈبلیو اے سنگنیوں کے درمیان اتحاد، دوستی اور باہمی تعاون کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے، جو فضائیہ کے اہل خانہ کی ہمہ جہتی فلاح و بہبود میں نمایاں تعاون ادا کرتا ہے۔
****
ش ح۔ ش ب ۔ ش ب ن
U.NO.5511
(Release ID: 2162566)
Visitor Counter : 2