نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
مرکزی وزیر مملکت برائے امورِ نوجوانان و کھیل، رکشا کھڈسے اور اداکار جیکی شراف نے سنجے گاندھی نیشنل پارک، بوریولی میں منعقدہ ‘‘سنڈیز آن سائیکل’’ کے 38ویں ایڈیشن میں حصہ لیا جو شہریوں کے لیے ترغیب کاباعث تھا۔ یہ پروگرام اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا، آر سی ممبئی کی جانب سے منعقد کیا گیا
Posted On:
31 AUG 2025 4:44PM by PIB Delhi
کھیلوں سے متعلق بھارتی اتھارٹی کے علاقائی مرکز ممبئی نے سنجے گاندھی نیشنل پارک (ایس جی این پی) کے اشتراک سے بوریولی، ممبئی میں ‘‘سنڈیز آن سائیکل’’ کے 38ویں ایڈیشن کا کامیاب انعقاد کیا۔ اس پروگرام میں 500 سے زائد پرجوش سائیکل سواروں نے حصہ لیا اور فٹنس، پائیداری اور سماجی جذبےکا جشن منانے کی اس تحریک سے جڑ گئے۔
اس موقع پر مرکزی وزیر مملکت برائے امورِ نوجوانان و کھیل، محترمہ رکشا نکھل کھڈسے نے بطور مہمانِ خصوصی اور معروف اداکار و فٹنس ہستی جناب جیکی شراف نے بطور اعزازی مہمان شرکت کی۔
اپنے خطاب میں ، وزیر ، محترمہ رکشا کھڈسے نے زور دے کر کہا کہ عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے فٹ انڈیا مشن کے تحت شروع کیا گیا ‘‘سنڈے آن سائیکل’’ پورے ہندوستان میں ہر ہفتے مزید مقبولیت حاصل کر رہا ہے ۔ انہوں نے اس بات کا اجاگر کیا کہ سائیکلنگ نہ صرف فٹنس کا وسیلہ ہے بلکہ خاص طور پر شہری علاقوں میں بڑھتی ہوئی آلودگی اور ٹریفک کی بھیڑ کا عملی حل بھی ہے ۔ انہوں نے شہریوں کو سائیکلنگ کو اپنے طرز زندگی کے حصے کے طور پر اپنانے کی ترغیب دی اور اسے صحت مند رہنے کا ایک آسان لیکن فعال طریقہ قرار دیا ۔
جناب جیکی شراف نے اپنے مقبول و متاثر کن انداز میں اجتماع کو یاد دلایا کہ ‘‘فٹنس سب کے لیے ہے’’ ۔ انہوں نے مزید کہا ،‘‘ پیرمیں دم تو آگے قدم’’انھوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ مضبوط رہیں ، اپنی صحت کا خیال رکھیں اور اپنے آس پاس کے لوگوں کو فٹ اور فعال زندگی گزارنے کی ترغیب دیں ۔
اس تقریب کی قیادت ایس اے آئی آر سی ممبئی نے تین روزہ قومی یوم کھیل کی تقریبات کے حصے کے طور پر علاقائی ڈائریکٹر جناب پانڈورنگ چٹے (آئی آر ایس) کی رہنمائی میں کی ۔
ماخذ: ایس اے آئی ، آر سی ممبئی
****
ش ح۔ ش ب ۔ ش ب ن
U.NO.5509
(Release ID: 2162562)
Visitor Counter : 2