کانکنی کی وزارت
بھارت اور جاپان کے مابین معدنیاتی وسائل پر تعاون کی عرضداشت سے متعلق کوئلہ اور کانکنی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی کا بیان
Posted On:
29 AUG 2025 7:22PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی ، شگیرو اشیبا ، جاپان میں وہاں کے وزیر اعظم کے ساتھ 15ویں بھارت – جاپان سالانہ سربراہ اجلاس میں شرکت کی غرض سے اس وقت جاپان میں ہیں۔دونوں ممالک کے وزرائے اعظم معیشت، صحت، نقل و حمل شراکت داری، اے آئی، سائنس و تکنالوجی اور اہم معدنیات اور ریئر ارتھ عناصر جیسے متعدد شعبوں میں باہمی تعاون کو لے کر پابند عہد ہیں۔
معدنی وسائل کے میدان میں وزارت کان کنی، حکومت ہند کا تعاون کی عرضداشت(ایم او سی)، وزارت اقتصادیات، تجارت اور صنعت (ایم ای ٹی آئی)، جاپان کے ساتھ اہم معدنیات کی سپلائی چینوں کو قائم کرنے اور متنوع بنانے کے لیے حکومت ہند کی جاری کوششوں کا ایک حصہ ہے جو نہ صرف ہماری توانائی سلامتی، قومی سلامتی اور خوراک سلامتی سے متعلق مقاصد کی حصولیابی کے لیے ضروری ہے بلکہ خالص صفر اخراج کے اہداف کی حصولیابی میں بھی لازمی حیثیت کی حامل ہے۔
قریبی تعاون کے لیے درج ذیل شعبوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔
• معدنی وسائل کے بارے میں معلومات کا تبادلہ، بشمول پالیسیاں، ضوابط، اہم معدنی منصوبوں کی ممکنہ مشترکہ ترقی، کان کنی کی نیلامی، پائیدار گہرے سمندر میں کان کنی اور معدنیات کے نکالنے، پروسیسنگ، اور اہم معدنیات کے ذخیرہ کرنے کی کوششوں میں دیگر متعلقہ معلومات۔
• ہندوستان اور وسائل سے مالا مال ممالک میں اہم معدنیات کی تلاش، کان کنی اور پروسیسنگ میں مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینا۔
• مزید برآں، تعاون کی کوئی بھی دیگر صورت جس پر فریقین کے درمیان تحریری طور پر اتفاق کیا جاتا ہے، کو بھی آگے بڑھایا جائے گا۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:5468
(Release ID: 2162060)
Visitor Counter : 11