وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ نے پبلک سیکٹر انٹرپرائزز (پی ایس ایز) کو اسکوپ ایمیننس ایوارڈ سے نوازا


سی پی ایس ایز 2047 تک وکست بھارت کی تعمیر کے قومی ہدف کو حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے: صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو

پی ایس ایز کی کارکردگی مستقل  اچھی ہے اور وہ پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہیں: مرکزی وزیر خزانہ جناب پنکج چودھری

پبلک سیکٹر کے کندھوں پر قوم کی تعمیر اور اقتصادی ترقی کی دوہری ذمہ داری ہے: ڈی پی ای سکریٹری جناب کے موسز چلائی

Posted On: 29 AUG 2025 6:25PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج نئی دہلی میں اسکوپ ایمیننس ایوارڈز تقسیم کیے۔ اس تقریب کا انعقاد وزارت خزانہ کے پبلک انٹرپرائزز ڈپارٹمنٹ (ڈی پی ای) کے تعاون سے پبلک انٹرپرائزز کی اسٹینڈنگ کانفرنس (اسکوپ) نے کیا اور اس کا انعقاد مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ جناب پنکج چودھری ، جناب کے موسز چلائی، سکریٹری، ڈی پی ای۔ جناب کے پی مہادیوسوامی، چیئرمین، اسکوپ اور جناب اتل سوبتی، ڈائریکٹر جنرل، اسکوپ کی موجودگی میں کیا گیا ۔

پروگرام میں مختلف وزارتوں اور محکموں کے سینئر سرکاری افسران، پبلک سیکٹر انٹرپرائزز (پی ایس ایز) کی اعلیٰ قیادت اور اسکوپ کی قومی اور بین الاقوامی پارٹنر تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے کہا کہ اسکوپ ایمیننس ایوارڈز بھارت کی ترقی میں پبلک سیکٹر انٹرپرائزز کی اہم شراکت کا جشن ہیں۔ انھوں نے پبلک سیکٹر اور اس کے رہ نماؤں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ سماجی، معاشی، ماحولیاتی، تکنیکی اور اخلاقی سمیت تمام پیرامیٹرز پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انھوں نے خواتین کو بااختیار بنانے، پائیدار ترقی، کارپوریٹ گورننس، کارپوریٹ سماجی ذمہ داری اور جدت طرازی جیسے متعدد پہلوؤں میں اچھی کارکردگی کا احترام کرنے کے لیے اسکوپ کی ستائش کی۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ سرکاری شعبہ معاشی ترقی اور سماجی شمولیت کا ایک طاقتور ذریعہ رہا ہے۔ انھوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ سی پی ایس ایز 2047 تک وکست بھارت کی تعمیر کے قومی ہدف کو حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

آتم نربھربھارت اور میک ان انڈیا مہموں میں سی پی ایس ایز کے موثر کردار کی ستائش کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ آپریشن سندور کے دوران دیسی ایئر ڈیفنس کنٹرول اینڈ رپورٹنگ سسٹم آکاش تیر نے اپنی ناقابل تسخیر صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔

اپنے خطاب میں جناب پنکج چودھری نے کہا کہ سرکاری شعبے نے اپنے قیام سے لے کر اب تک ایک طویل سفر طے کیا ہے اور اس نے قوم کی تعمیر میں اسٹریٹجک رول ادا کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ  غیر یقینی اور بحران کے دور میں بھی پی ایس ایز کی کارکردگی مستحکم رہی اور وہ پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں جناب کے موسز چلائی نے کہا کہ سی پی ایس ایز نے ملک کی ترقی اور سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ تقریباً 15 لاکھ لوگوں کو براہ راست روزگار میں مشغول کرتے ہوئے اور بالواسطہ طور پر ملک بھر میں لاکھوں معاش کی مدد کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سرکاری شعبے پر قوم کی تعمیر اور اقتصادی ترقی کی دوہری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ نئے ایکو سسٹم میں، سی پی ایس ایز کو ہر وقت مسابقت کا مظاہرہ کرنا اور برقرار رکھنا پڑتا ہے۔

اپنے خطاب میں جناب کے پی مہادیوسوامی نے کہا کہ سی پی ایس ایز نے پائیدار ترقی کی سہولت فراہم کی ہے اور وہ ٹرسٹ انڈیکس میں سرفہرست ہیں۔ انھوں نے اس بات  کا اعادہ کیا کہ اسکوپ صلاحیتوں کی تعمیر میں محرک کا کردار ادا کرتا رہے گا جس میں بہترین کارکردگی کے عالمی اہداف کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنا اور سرکاری شعبے کی ترقی اور کام یابی کے لیے مربوط پالیسی اور کاروباری ماحول کو یقینی بنانا شامل ہے۔

قبل ازیں اپنے استقبالیہ خطاب میں جناب اتل سوبتی نے زور دیا کہ پبلک سیکٹر انٹرپرائزز عالمی سطح پر تسلیم شدہ، انتہائی مسابقتی اور بھارت کی سماجی و اقتصادی ترقی میں زبردست شراکت دار بن چکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس سفر میں اسکوپ بھائی چارے کو مضبوط بنا رہا ہے اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم خود کفیل، خوشحال اور مساوی بھارت کے لیے محرک کے طور پر کام کرتے رہیں۔

***

(ش ح – ع ا)

‏U. No. 5454


(Release ID: 2162053) Visitor Counter : 10
Read this release in: English , Hindi , Malayalam