ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی ریلوے گرو تیغ بہادر جی کی تعلیمات اور قربانیوں کے بارے میں نوجوان نسل کو بتانے کے لیے انکا 350 واں یوم شہادت منائے گی


گرو تیغ بہادر جی کےعظیم اور قابل تحریک  ورثے کو آگے بڑھانے کے لیے ممتاز سکھ اداروں کے نمائندوں کے ساتھ اعلی ٰسطحی میٹنگ

ہندوستانی ریلوے نے گرو تیغ بہادر جی کے 350 ویں یوم شہادت کی یاد میں سکھ رہنماؤں کی تجاویز کا خیر مقدم کیا:  جنا ب رونیت سنگھ

پنجابی سائن بورڈز، صفائی اور حفظان صحت میں اضافہ، ریلوے کے ذریعے گرو تیغ بہادر جی کو خراج عقیدت  پیش کرنے کے لیے ٹرینوں میں  لنگر  اور تیرتھ یاترا ٹرین کی بہتر سہولیات

Posted On: 29 AUG 2025 6:44PM by PIB Delhi

ہندوستانی ریلوے، عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی رہنمائی میں، گرو تیغ بہادر جی کے 350 ویں یوم شہادت کو احترام کے ساتھ منانے کے لیے تیار ہے۔  اس پہل کا مقصد نوجوان نسل میں قابل احترام سکھ گرو کی تعلیمات اور قربانیوں کے بارے میں بیداری پھیلانا ہے۔

نئی دہلی کے ریل بھون میں آج منعقدہ ایک اعلی سطحی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ریلوے اور فوڈ پروسیسنگ صنعتوں کے مرکزی وزیر مملکت جناب رونیت سنگھ نے کہا کہ ہندوستانی ریلوے اس تاریخی تقریب کییاد میں مختلف سکھ اداروں کے قائدین کی طرف سے فراہم کردہ قیمتی تجاویز کا خیر مقدم کرتی ہے۔  یہ پہل سکھوں کے نویں گرو گرو تیغ بہادر جی کی وراثت کا احترام کرنے کے لیے ہندوستانی ریلوے اور سکھ برادری کے درمیان ایک تاریخی تعاون کی نشاندہی کرتی ہے، جن کی مذہبی آزادی کے لیے عظیم قربانی نسلوں کو متاثر کرتی رہتی ہے۔

جناب رونیت  سنگھ نے بتایا کہ یہ پہلی بار ہے کہ ریل بھون میں ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا، تاکہ آنے والی شتابدی (صد سالہ) تقاریب کے سلسلے میں تمام بڑی  سکھ تنظیموں کی ضروریات اور تجاویز پر بات چیت کی جاسکے۔اجلاس میں جن امور پر گفتگو ہوئی ان میں شامل ہیں: گرو تیغ بہادر جی کے اشلوک بھارت بھر کے تمام ریلوے اسٹیشنز اور ٹرینوں میں آویزاں کیے جائیں؛خصوصی یادگاری ٹرینیں مختلف مقامات سے صدسالہ تقریبات  کے دوران چلائی جائیں؛پنجابی زبان میں سائن بورڈز ہریانہ، پٹنہ اور حضور صاحب کے تمام ریلوے اسٹیشنوں پر نصب کیے جائیں؛سچکھنڈ ایکسپریس جیسی ٹرینوں میں صفائی اور حفظانِ صحت کے انتظامات کو بہتر بنایا جائے؛ٹرین میں لنگر (فری کمیونٹی کھانا) فراہم کرنے کا بندوبست ہو؛تمام یاترا ٹرینوں کی سہولیات میں بہتری لائی جائے اور سکھ مذہبی مقامات، خاص طور پر دہلی تک رسائی میں اضافہ کیا جائے۔مزید تجاویز میں شامل ہیں:دہلی ریلوے اسٹیشن کا نام بدل کر ’’گرو تیغ بہادر ریلوے اسٹیشن‘‘ رکھا جائے؛تخت سری پٹنہ صاحب کے لیے روزانہ ٹرین سروس شروع کی جائے جس میں پینٹری کار کی سہولت ہو؛پٹنہ صاحب اسٹیشن پر بہتر انفرا اسٹرکچر فراہم کیا جائے، جیسے لفٹ اور سیڑھیاں؛ تیرتھ  استھان  پر صفائی اور سہولیات میں بہتری لائی جائے؛پٹنہ صاحب کے لیے وندے بھارت ایکسپریس کے ذریعے بہتر رسائی فراہم کی جائے؛پانچ تختوں کو جوڑنے والی خصوصی ٹرین تین ماہ کے لیے چلائی جائے؛کرنال اور کروکشیتر جیسے اہم مقامات پر ٹرین رکنے کے اوقات میں اضافہ کیا جائے؛حضور صاحب اور دیگر تختوں کے لیے وندے بھارت اور امرت بھارت ایکسپریس جیسی جدید ٹرینوں کے ذریعے بہتر روابط قائم کیے جائیں۔

ریلوے بورڈ کے چیئرمین جناب ستیش کمار نے تمام نمائندوں کو یقین دلایا کہ ہندوستانی ریلوے تجاویز پر مناسب غور کرے گی اور صدسالہ  یادگاری تقریبات کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے مناسب اقدامات کرے گی۔  میٹنگ میں ممتاز سکھ رہنماؤں اور نمائندوں نے شرکت کی، جن میں حکومت ہند کے کابینہ وزیر ایس منجندر سنگھ سرسا بھی شامل تھے۔ این سی ٹی دہلی، ایس گرچرن گریوال، جنرل سکریٹری، شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی (ایس جی پی سی)، ایس جگجوت سنگھ سوہی، صدر، تخت سری پٹنہ صاحب، ایس جگدیش سنگھ جھنڈا، صدر، ہریانہ سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی، ڈاکٹر وجے ستبیر سنگھ، منتظم، ہزار صاحب گوردوارہ پربندھک کمیٹی، ایس ترلوچن سنگھ، سابق ایم پی، راجیہ سبھا، ایس وکرم جیت سنگھ ساہنی، ایم پی، راجیہ سبھا اور صدر ، عالمی پنجابی تنظیم شامل ہیں  ۔

میٹنگ میں شرکت کرنے والے سینئر ریلوے افسران میں جناب نوین گلاٹی ، ممبر (انفراسٹرکچر) جناب ہیتندر ملہوترا، ممبر (آپریشنز اینڈ بزنس ڈیولپمنٹ) جناب اشوک کمار ورما، جنرل منیجر، شمالی ریلوے، جناب سنجے کمار جین، سی ایم ڈی، آئی آر سی ٹی سی اور جناب دھننجے سنگھ، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر (پی جی) وزارت ریلوے شامل تھے۔

 

******

ش ح۔ف ا۔ م ر

U-NO.5462


(Release ID: 2162033) Visitor Counter : 12
Read this release in: English , Hindi