وزارت دفاع
بھارتی فضائیہ نے شمالی پنجاب اور جموں میں سیلاب راحت آپریشنوں کو تیز کیا
Posted On:
29 AUG 2025 6:57PM by PIB Delhi
جائزہ
بھارتی فضائیہ (آئی اے اف) نے 27 اگست 2025 سے شمالی ہند میں اپنے سیلاب سے راحت اور بچاؤ آپریشنوں کو تیز کر دیا ہے، اور جموں اور پنجاب کے ازحد متاثرہ علاقوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
جاری فضائی آپریشنز
- ایم آئی 17 اور چن ہوک ہیلی کاپٹروں نے پھنسے ہوئے شہریوں کو نکالنے کے لیے 55 سے زائد پروازیں کی ہیں، جن میں ڈیرا بابانائک، پٹھان کوٹ، اور اکھنور سیکٹرس میں سیلاب زدہ علاقوں کے بھارتی فوج اور سرحدی سلامتی فوج کے اہلکار بھی شامل تھے۔
- متاثرہ علاقوں میں خصوصی این ڈی آر ایف کی ٹیموں کی تیز رفتار نقل و حرکت میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ٹرانسپورٹ ایئر کرافٹ (سی-130) کو تعینات کیا گیا ہے۔
- ان آپریشنوں نے گذشتہ تین دنوں میں 215 افراد کو نکالنے اور متاثرہ علاقوں میں 7300 کلو گرام کے بقدر کا ضروری راحتی سامان بہم پہنچانے میں مدد کی ہے۔
خصوصی توجہ کو حامل علاقے
- موجودہ کوششیں شمالی پنجاب پر مرکوز ہیں، جہاں پانی کی سطح مسلسل بلند رہنے کی وجہ سے صورتحال انتہائی نازک بنی ہوئی ہے جس کی وجہ سے سطح کے رابطے میں رکاوٹ ہے۔
- فضائی اثاثوں کو حکمت عملی سے زیادہ سے زیادہ کوریج اور مدد فراہم کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔
بین ایجنسی تعاون
- امدادی مشن کو ہندوستانی فوج، بارڈر سیکورٹی فورس، نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس، اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ قریبی تال میل میں انجام دیا جا رہا ہے تاکہ بروقت انخلاء اور سامان کی تقسیم کو یقینی بنایا جا سکے۔
بھارتی فضائیہ کی عہد بستگی
بھارتی فضائیہ مصیبت میں شہریوں کی حفاظت کے لیے اپنی غیر متزلزل لگن کا اعادہ کرتا ہے اور حالات کے بدلتے ہی مطلوبہ وسائل اور اہلکاروں کی تعیناتی جاری رکھے گا۔

**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:5464
(Release ID: 2162029)
Visitor Counter : 12