قومی انسانی حقوق کمیشن
این ایچ آر سی نے راجستھان کے ضلع باڑمیر میں ایک مندر کے احاطے کے اندر ایک ہاسٹل میں اس کے استاد کے ذریعہ طالب علموں کو گرم لوہے کی سلاخ سے مارنے کی خبر پر ازخود نوٹس لیا
باڑمیرکے ڈی ایم اور پولیس سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کی
رپورٹ میں متاثرہ طلباء کی صحت کی صورتح حال کو شامل کیا جائے گا
Posted On:
28 AUG 2025 3:13PM by PIB Delhi
قومی حقوق انسانی کمیشن (این ایچ آر سی)، انڈیا نے ایک میڈیا رپورٹ کا ازخود نوٹس لیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ راجستھان کے ضلع باڑمیر میں ایک مندر کے احاطے کے اندر ایک ہاسٹل میں ایک استاد نے، کچھ طالب علموں کے بستر گیلا کرنے سے ناراض ہو کر انہیں گرم لوہے کی سلاخ سے مارا۔ اطلاعات کے مطابق اس واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔
کمیشن نے مشاہدہ کیا ہے کہ خبر کے مندرجات اگر سچ ہیں تو یہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ لہذا، اس نے ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ، باڑمیر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے، جس میں متاثرہ طلباء کی صحت کی صورت حال بھی شامل ہو۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 22 اگست 2025 کو ایک زخمی لڑکا اپنے گھر پہنچا اور اس نے اپنے گھر والوں کو معاملے کی اطلاع دی جس کے بعد گاؤں والوں نے بڑی تعداد میں جمع ہوکر احتجاج کیا۔
***
ش ح۔م م ۔ خ م
U.N-5399
(Release ID: 2161523)
Visitor Counter : 13