سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی سوال: متاثر کن تحقیق کے لیے سائنس کی تلاش میں اختراع

Posted On: 21 AUG 2025 6:11PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمہ(ڈی ایس ٹی) کی جانب سے ’’متاثرکن تحقیق کے لیے سائنس میں جدت کی کوشش‘‘ (آئی این ایس پی آئی آر ای) اسکیم کا مقصد اہل اور ہونہار نوجوانوں کو کالج اور یونیورسٹی کی سطح پر بنیادی اور قدرتی سائنسز پڑھنے کی ترغیب دینا ہے اور انہیں بنیادی اور اطلاقی سائنس کے شعبوں میں تحقیقی کیریئر اختیار کرنے کی راہ فراہم کرنا ہے، جس میں انجینئرنگ، زراعت، ویٹرنری سائنسز اور طب شامل ہیں۔ اس اسکیم کا حتمی مقصد ملک کی تحقیق اور ترقی کے بنیادی ڈھانچے کو وسیع کرنا ہے۔

آئی این ایس پی آئی آر ای اسکیم کے ’’اعلیٰ تعلیم کے لیے وظیفہ‘‘ (ایس ایچ ای) جزو کا مقصد باصلاحیت نوجوانوں کی سائنس پر مبنی اعلیٰ تعلیمی پروگراموں میں شمولیت کو بڑھانا ہے، جس کے لیے وظیفے اور رہنمائی فراہم کی جاتی ہے۔ اس اسکیم کے تحت 12,000 وظیفے دیے جاتے ہیں، جن کی مدت پانچ سال ہوتی ہے اور ہر سال کی رقم 80,000 روپے ہے، تاکہ بنیادی اور قدرتی سائنسز میں بیچلر اور ماسٹر کی سطح کی تعلیم حاصل کی جا سکے۔ یہ وظیفے 17سے22 سال کی عمر کے گروپ میں مرکزی اور ریاستی تعلیمی بورڈ کے ڈیٹا کے مطابق منتخب کردہ با صلاحیت سر فہرست 1فیصد نوجوانوں کو دیے جاتے ہیں۔

آئی این ایس پی آئی آر ای اسکیم کے آئی این ایس پی آئی آر ای فیلوشپ جزو کا مقصد یونیورسٹی/ قومی اہمیت کے تعلیمی اداروں یعنی آئی آئی ٹیز، این آئی ٹیز، آئی آئی ایس ای آرز کی سطح کے امتحان میں انجینئرنگ، زراعت، ویٹرنری سائنسز اور طب سمیت بنیادی اور اطلاقی سائنس میں ایم ایس سی میں پہلی رینک حاصل کرنے والے 22سے27 سال کی عمر کے نوجوانوں کو فیلوشپ فراہم کرنا ہے۔ اس کے علاوہ وہ آئی این ایس پی آئی آر ای اسکالر  شپ میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جنہوں نے ایم ایس سی کی سطح پر مجموعی طور پر 70فیصد نمبر حاصل کیے ہوں اور جو ملک کی کسی تسلیم شدہ یونیورسٹی یا علمی ادارے میں پی۔ایچ۔ڈی پروگرام میں داخلے کے اہل ہوں۔یہ فیلوشپ زیادہ سے زیادہ پانچ سال ، دو سال جونیئر ریسرچ فیلوشپ (37,000 روپے ماہانہ +  ایچ آر اے + سالانہ 20,000 روپے ہنگامی گرانٹ) اور تین سال سینئر ریسرچ فیلوشپ (42,000 روپے ماہانہ + ایچ آر اے + سالانہ 20,000  روپے ہنگامی گرانٹ) یا پی۔ایچ۔ڈی کی تکمیل تک، جو بھی پہلے ہو،کے لیے دی جاتی ہے تاکہ کل وقتی پی۔ایچ۔ڈی پروگرام جاری رکھا جا سکے۔ سالانہ زیادہ سے زیادہ 1000 آئی این ایس پی آئی آر ای فیلوشپ دی جا سکتی ہیں۔

آئی این ایس پی آئی آر ای اسکیم کے ’’ آئی این ایس پی آئی آر ای فیکلٹی فیلوشپ‘‘ جزو کا مقصد 27سے 32 سال کی عمر کے پوسٹ ڈاکٹورل ریسرچرز کو انجینئرنگ، زراعت، ویٹرنری سائنسز اور طب سمیت بنیادی اور اطلاقی سائنسزمیں پانچ سال کی مدت کے لیے مواقع فراہم کرنا ہے (ایس سی/ ایس ٹی/خواتین امیدواروں کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر 37 سال اور معذور افراد کے لیے 42 سال ہے)۔ درخواست دہندگان جو مضبوط تعلیمی اور تحقیقی ریکارڈ کے حامل پی۔ایچ۔ڈی ڈگری یافتہ ہوں، مقابلتی بنیادوں پر منتخب کیے جاتے ہیں۔

اس فیلوشپ کے تحت پانچ سال کے لیے ماہانہ 1,25,000 روپے ایک مشت وظیفہ  دیا جاتا ہے، سالانہ 2,000 روپے  کا اضافہ اور سالانہ 7 لاکھ روپے تحقیقی گرانٹ بھی فراہم کی جاتی ہے۔ سالانہ زیادہ سے زیادہ 150 آئی این ایس پی آئی آر ای فیکلٹی فیلوشپ دی جا سکتی ہیں۔

اس وقت آئی این ایس پی آئی آر ای اسکالرز، آئی این ایس پی آئی آر ای فیلوز اور آئی این ایس پی آئی آر ای فیکلٹی فیلوز کی تعداد بالترتیب 49,582، 3,263 اور 427 ہے۔

فیکلٹی فیلوشپس کی تعداد 2020 میں 100 سے بڑھ کر 2024 میں 150 ہونے سے نوجوان محققین کی دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے، جیسا کہ درخواستوں میں 2020 کے 2,007 سے 2024 میں 2,753 تک اضافے سے ظاہر ہوتا ہے۔ پوسٹ ڈاکٹورل فیلوشپس میں یہ توسیع بھی زیادہ نوجوان محققین کو سائنس اور ٹیکنالوجی میں تحقیقی کیریئر اختیار کرنے کے قابل بنا رہی ہے، جس سے ملک کے تحقیقی ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنایا جا رہا ہے۔

اس سال، اِن اسپائر–مانک (قومی امنگ اور علم کو بڑھانے والے لاکھوں اذہان) اسکیم کے 54 قومی فاتحین نے ساکورا سائنس ہائی اسکول پروگرام میں حصہ لیا اور 15 سے 21 جون 2025 تک جاپان کا دورہ کیا۔

یہ معلومات سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر مملکت، ارضیاتی سائنسز (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت، جوہری توانائی کے محکمے اور خلائی محکمے کے وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ع ح۔ع د

U- 5386


(Release ID: 2161416) Visitor Counter : 5
Read this release in: English , हिन्दी