لوک سبھا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

لوک سبھا کے اسپیکر نے سنسکرت کو ہندوستانی ثقافتی اور علمی وراثت کے طور پر دوبارہ زندہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا


سنسکرت، ہندوستان کی تہذیب کی بنیاد ہے: لوک سبھا اسپیکر

سنسکرت علم، سائنس اور اقدار کا خزانہ ہے: لوک سبھا اسپیکر

ہندوستانی روایات صدیوں  تک بیرونی حملوں ب کےاوجود قائم رہیں، سنسکرت آج بھی لازوال ہے: اوم برلا

اوم برلا نے بھارت منڈپم میں کتاب The Battle for Sanskrit کے سنسکرت ترجمے ’سنسکرت سمر‘  کا اجرا کیا

Posted On: 25 AUG 2025 8:45PM by PIB Delhi

لوک سبھا کے اسپیکر، جناب اوم برلا نے آج سنسکرت کے احیاء اور فروغ دینے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے سنسکرت کو ہندوستان کی تہذیبی اساس اور قوم کی ثقافتی و علمی وراثت کا اہم ماخذ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سنسکرت محض ایک قدیم زبان نہیں بلکہ علم، سائنس، فلسفہ اور اقدار کا خزانہ ہے، جو عالمی سطح پر ہندوستان کی سافٹ پاور کا ایک اہم عنصر بننے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

کتاب ’سنسکرت سمر‘ (جناب راجیو ملہوترا کی معروف تصنیف The Battle for Sanskrit کے سنسکرت ترجمے) کے اجرا کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب برلا نے کہا کہ ہندوستانی روایات وقت کی کسوٹی پر پوری اتری ہیں اور صدیوں کے ببیرونی حملوں اور نوآبادیات بھی سنسکرت کی روح کو مجروح نہیں کر سکی، جو آج بھی مزاحمت اور ثقافتی تسلسل کی علامت کے طور پر زندہ ہے۔انہوں نے بعض مغربی ماہرین اور دانشوروں کی جانب سے ہندوستان کی شبیہ کو مسخ کرنے اور سنسکرت کو غلط انداز میں پیش کرنے کی کوششوں پر تشویش ظاہر کی۔ جناب برلا نے کہا کہ جناب راجیو ملہوترا جیسے علمی کام ان غلط فہمیوں کو دور کرنے اور ہندوستانی علمی و ثقافتی وراثت کی حقیقی تصویر دنیا کے سامنے رکھنے کے لیے نہایت ضروری ہیں۔

جناب برلا نے سینٹرل سنسکرت یونیورسٹی کی بھی تعریف کی، جس نے سنسکرت کی تعلیم کو آگے بڑھانے اور تحقیق کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے  کی پیش قدمی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے وائس چانسلر پروفیسر سری نیواس ورکھیڑی کی علمی برتری کو فروغ دینے اور انتظامی کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں متعدد سنسکرت زبان میں نقش کیے گئے کتبےموجود ہیں، جو ہندوستانی جمہوری اداروں پر سنسکرت کے لازوال اثرات کی عکاسی کرتے ہیں۔

سنسکرت کے ہمہ جہت کردار پر زور دیتے ہوئے جناب برلا نے کہا کہ یہ زبان زندگی کے ہر پہلو، سائنس و ٹیکنالوجی سے لے کر روحانیت اور فلسفے تک کو اپنے دائرے میں سمیٹے ہوئے ہے اور آج کی دنیا میں بھی اس کی گہری معنویت برقرار ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان ہمیشہ امن کا پیامبر رہا ہے اور بدھ و مہاویر کی تعلیمات اس کی مثال ہیں۔ سنسکرت اسی ہم آہنگی اور آفاقی اخوت کے ورثے کو اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔

جناب برلا نے مزید کہا کہ ہندوستانی روایات صدیوں کے بیرونی حملوں کی گواہ رہی ہے، لیکن متعدد کوششوں کے باوجود سنسکرت اپنی تہذیبی قدر و قیمت کے ساتھ آج بھی لازوال ہے۔ انہوں نے سنسکرت کے تحفظ اور اس کے فروغ کے لیے اجتماعی کوششیں کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ یہ صرف کلاسیکی مطالعے کا مضمون نہ رہے ،بلکہ سائنس،آرٹ، ٹیکنالوجی اور روزمرہ زندگی کی زبان بھی بنے۔ جناب برلا نے کہا کہ سنسکرت زبان کا تحفظ اور اس کا استعمال نہ صرف ہماری وراثت کو محفوظ رکھے گا بلکہ ہندوستان کی قدیم عظمت کو بھی بحال کرے گا۔

************************

ش ح۔ ش ب۔ص ج  

      (U: 5343)


(Release ID: 2161112) Visitor Counter : 2
Read this release in: English , Hindi