ٹیکسٹائلز کی وزارت
جمہوریہ فجی کے وزیر اعظم کی اہلیہ، محترمہ سُلیوئتی رابوکا، نےنیشنل کرافٹس میوزیم، نئی دہلی کا دورہ کیا
محترمہ رابوکا نے حکومتِ ہند کی وزارتِ ٹیکسٹائلز کی جانب سے ملک کی دستکاری اور دستکاروں کو فروغ دینے اور ان کے تحفظ کے لیے مختلف فلاحی اسکیموں کے تحت کیے گئے اقدامات کو سراہا
محترمہ سُلیوئتی رابوکا کا ایک گھنٹے کا طویل دورہ، ہندوستان اور فجی کے درمیان دستکاری کے تبادلے اور ثقافتی تعاون کے مواقع کو تلاش کرنے کی سمت ایک اہم قدم ہے
Posted On:
26 AUG 2025 8:39PM by PIB Delhi
جمہوریہ فجی کے معزز وزیر اعظم کی اہلیہ محترمہ سُلیوئتی رابوکا نے آج اپنے وفد کے ہمراہ نیشنل کرافٹس میوزیم و ہست کلا اکیڈمی کا دورہ کیا۔
نیشنل کرافٹس میوزیم کے سینئر ڈائریکٹر نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا اور گیلریوں کا تفصیلی دورہ کرایا۔ محترمہ رابوکا کو میوزیم کے قیام سے لے کر اب تک کے سفر اور ہندوستان کی متنوع دستکاری روایات کے تحفظ و نمائش میں اس کے نمایاں رول سے واقف کرایا گیا۔
محترمہ نے حکومتِ ہند کی وزارتِ ٹیکسٹائلز کی طرف سے ملک کی دستکاری اور دستکاروں کو فروغ دینے اور ان کے تحفظ کے لیے مختلف فلاحی اسکیموں کے تحت کیے گئے اقدامات کو سراہا۔ وہ خاص طور پر اس منفرد ’کرافٹ ڈیمونسٹریشن پروگرام‘ سے متاثر ہوئیں، جو دستکاروں کو اپنی مہارت براہِ راست پیش کرنے اور وہاں آنے والے لوگوں سے تبادلۂ خیال کا موقع فراہم کرتا ہے۔


دورے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے سینیئر ڈائریکٹر نے کہاکہ محترمہ رابوکا کی میزبانی ہمارے لیے اعزاز کا باعث تھی۔ ہندوستان کی دستکاری کی وراثت میں ان کی گہری دلچسپی دونوں ممالک کے درمیان موجود گہرے ثقافتی رشتے کی عکاسی کرتی ہے۔ ہم مستقبل میں دستکاری اور ہنرمندی کے شعبوں میں تعاون کے متمنی ہیں۔
محترمہ سُلیوئتی رابوکا کا ایک گھنٹے طویل یہ دورہ، ہندوستان اور فجی کے درمیان دستکاری کے تبادلے اور ثقافتی تعاون کے مواقع تلاش کرنے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔
********
ش ح۔ ش ب۔ص ج
(U: 5338)
(Release ID: 2161092)