عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی سوالq: اسٹاف سلیکشن کمیشن کے ذریعے بھرتی کے لیے ای-ڈوزیئر سسٹم

Posted On: 21 AUG 2025 5:51PM by PIB Delhi

اسٹاف سلیکشن کمیشن (ایس ایس سی) نے بھرتی کے امتحانات کے لیے امیدواروں کے ڈوزیئر کو محفوظ، چھیڑ چھاڑ سے پاک اور شفاف طریقے سے ہینڈل کرنے کے لیے آن لائن سنٹرلائزڈ ای-ڈوزیئر سسٹم تیار کیا ہے۔ اس نظام کی نمایاں خصوصیاتمندرجہ ذیل ہیں:

  1. ایس ایس سی  اور وزارتوں/محکموں میں صارفین کو مجاز لاگ ان کے ذریعے ای-ڈوزیئرسسٹم تک کنٹرولڈ، رول پر مبنی رسائی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔
  2. ای-ڈوزیئر کے بنڈل ای-ڈوزیئرسسٹم پر بنائے گئے ہیں، ہر ای-ڈوزیئرکو ایک منفرد ٹریکنگ نمبر تفویض کیا گیا ہے۔
  • iii. ڈوزیئر کو صرف ای-ڈوزیئر سسٹم کے ذریعے منتقل کیا جائے گا۔ آف لائن/دستیمنتقلی کی اجازت نہیں ہے۔
  • iv. ای-ڈوزیئرسسٹم پر صرف وزارتوں/محکموں کے مجاز صارفین کو حتمی ڈاؤن لوڈ اور ڈوزیئر کی تصدیق کی اجازت ہے۔ کوئی بھی غیر مجاز صارف کو ریکارڈ تک رسائییا تبدیلیکی سہولت نہیںمل سکتی ہے۔
  1. صداقت اور ڈیٹا کی سالمیت کو یقینی بنانے کے لیے منفرد ٹریکنگ نمبر کے ساتھ ہر مرحلے پر ٹریکنگ کا طریقہ کار۔
  • vi. صارفین کی طرف سے انجام دی جانے والی ہر سرگرمی کی گرفت اور نگرانی کے لیے محفوظ آڈٹ ٹریل/لاگز کیدستیابی۔

ای-ڈوزیئر سسٹم کو ایس ایس سی کے متعدد بڑے امتحانات میں کامیابی سے نافذ کیا گیا ہے، بشمول:

  1. کمبائنڈ گریجویٹلیول کا امتحان، 2024
  2. کمبائنڈ ہائر سیکنڈری لیول کا امتحان، 2024
  • iii. جونیئر انجینئر کا امتحان (جے ای)، 2024
  • iv. ملٹی ٹاسکنگ (نان ٹیکنیکل) اسٹاف اور حولدار (سی بی آئی سی اور سی بی این) امتحان، 2024
  1. اسٹینوگرافر گریڈ’سی‘  اور ’ڈی‘ کا امتحان، 2024

قبل از تقرریکی کارروائیوں کے لیے ای-ڈوزیئر سسٹم کے نفاذ کے متعدد فائدے حاصل ہوئے ہیں:

  1. ڈیجیٹل ٹریکنگ کے ذریعہ فائلوں کی تیز تر تصدیق اور آگے بھیجنے کی کارروائی
  2. ایس ایس سی اور وزارتوں/محکموں کے درمیان موثر تال میل
  • iii. ڈیجیٹل آڈٹ ٹریلز کے ذریعے شفافیت اور احتساب کو یقینی بنایا گیا۔
  • iv. فزیکل ڈوزیئر کے استعمال میں کمی، جس سے قبل از تقرری کی تصدیق اور وزارتوں/محکموں کو امیدواروں کی سفارش میں تیزی آئے گی۔

یہ معلومات ڈاکٹر جتیندر سنگھ، وزیر مملکت برائے سائنس اور ٹیکنالوجی، ارتھ سائنسز (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت، جوہری توانائی کے محکمے اور خلائی محکمہکے وزیر مملکت نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی ہیں۔

********

ش ح۔م ش ع۔ ش ہ ب

U-5265


(Release ID: 2160504) Visitor Counter : 6
Read this release in: English , हिन्दी