لوک سبھا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

لوک سبھا کے اسپیکر برج ٹاؤن، بارباڈوس میں 5 سے 12 اکتوبر 2025 تک منعقد ہونے والی 68ویں دولت مشترکہ پارلیمانی کانفرنس میں ہندوستانی پارلیمانی وفد کی قیادت کریں گے


اس سلسلے میں، لوک سبھا کے اسپیکر نے آج بین وزارتی میٹنگ کی صدارت کی، سینئر حکام نے وفد کو کانفرنس  میں ہونے والے مختلف پروگراموں کے بارے  میں بتایا

ہندوستانی پارلیمانی وفد میں راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین، پریزائیڈنگ افسران اور 29 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مقننہ کے سکریٹری شامل ہوں گے

جناب اوم برلا 68 ویں دولت مشترکہ پارلیمانی کانفرنس کی جنرل اسمبلی سے ’دولت مشترکہ: گلوبل پارٹنر‘ کے موضوع پر خطاب کریں گے

ہندوستانی پارلیمانی وفد کے ارکان دولت مشترکہ پارلیمانی کانفرنس میں منعقد ہونے والی سات ورکشاپس میں شرکت کریں گے

Posted On: 24 AUG 2025 8:08PM by PIB Delhi

لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا 5 سے 12 اکتوبر 2025 کو برج ٹاؤن، بارباڈوس میں منعقد ہونے والی 68ویں دولت مشترکہ پارلیمانی کانفرنس (سی پی سی) میں ہندوستانی پارلیمانی وفد کی قیادت کریں گے۔

اس سلسلے میں آج معزز لوک سبھا اسپیکر کی صدارت میں مختلف وزارتوں کا معلوماتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ہندوستان کے قانون ساز اداروں کے پریزائیڈنگ افسران کو کانفرنس کے مختلف پروگراموں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

لوک سبھا کے اسپیکر اور راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین کے علاوہ، جناب ہری ونش، ہندوستان کی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مقننہ کے پریزائیڈنگ افسران اورکامن ویلتھ پارلیمانی ایسوسی ایشن (سی پی اے) انڈیا ریجن کے سکریٹری،دولت مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن (سی پی اے) انڈیا ریجن کی نمائندگی کریں گے۔

جناب اومبرلا 68ویں دولت مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن کی جنرل اسمبلی سے ’کامن ویلتھ: گلوبل پارٹنر‘ کے موضوع پر خطاب کریں گے۔

اس کے علاوہ، ہندوستانی پارلیمانی وفد کے ارکان مندرجہ ذیل سات ورکشاپس میں شرکت کریں گے:

  • ورکشاپ اے: جمہوریت کی حمایت کے لیے اپنے اداروں کی مضبوطی۔

•  ورکشاپ بی: ٹیکنالوجی سے استفادہ: ڈیجیٹل تبدیلی کے ذریعے جمہوریت کا فروغ دینا اور ڈیجیٹل تقسیم کا ازالہ۔

  •  ورکشاپ سی: سی ایچ او جی ایم 2026 پر ایک نظر: خواتین اور رسائی کے نقطہ نظر سے انسانی پہلو کی حمایت۔

•  ورکشاپ ڈی: موسمیاتی تبدیلی اور عالمی صحت پر اس کا خطرہ - پائیدار حل کی تلاش۔

•  ورکشاپ ای: جمہوریت میں اعتماد اور شفافیت کی تعمیر: پارلیمانی اداروں اور انتخابات میں مالی شفافیت۔

•  ورکشاپ ایف: قومی پارلیمنٹ بنام صوبائی، علاقائی اور تفویض شدہ قانون ساز ادارے:اختیارات کی علیحدگی کا تحفظ اور سالمیت۔

•  ورکشاپ جی: بہتر نظم ونسق، کثیرجہتی اور بین الاقوامی تعلقات میں دولت مشترکہ کا کردار۔

اس ضمن میں، جنرل اسمبلی کی میٹنگ اور ورکشاپس کے علاوہ، ’’محفوظ اور آزادانہ طور پر ترقی کی منازل طے کرنا: ہجومی تشدد سے لے کر سائبر فراڈ تک کے جدید چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے نوجوانوں کو بااختیار بنانا‘‘ کے موضوع پر نوجوانوں کی گول میزکانفرنس بھی منعقد ہوگی۔

********

ش ح۔م ش ع۔ ش ہ ب

U-5254

 


(Release ID: 2160466)
Read this release in: Tamil , English , Hindi , Marathi