وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

فوج کے سربراہ جنرل اُپیندر دویدی الجزائر کے سرکاری دورے پر روانہ

Posted On: 24 AUG 2025 10:14AM by PIB Delhi

فوج کے سربراہ جنرل اُپیندر دویدی (سی او اے ایس)، 25 سے 28 اگست 2025 تک الجزائر کے سرکاری دورے پر روانہ ہوئے ہیں۔ یہ دورہ حال ہی میں بھارت کے صدر اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے دوروں کے فوراً بعد ہو رہا ہے، جو بھارت اور الجزائر کے تعلقات کو مضبوط بنانے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

اس دورے کا مقصد بھارت اور الجزائر کے درمیان دفاعی اور سلامتی کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے، بالخصوص فوج سے فوج کے تعاون کو فروغ دینا، علاقائی اور عالمی سلامتی کے چیلنجز پر نقطہ نظر کا تبادلہ کرنا اور دفاعی صنعت میں اشتراک کے امکانات تلاش کرنا شامل ہے۔

دورے کے دوران جنرل دویدی الجزائر کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے جن میں جنرل سعید چنیگریہا (قومی دفاع کے وزیر کے نائب اور پیپلز نیشنل آرمی کے چیف آف اسٹاف)، لیفٹیننٹ جنرل مصطفیٰ سمالی (برّی فوج کے کمانڈر)، اور ڈاکٹر سواتی کلکرنی (بھارت کی سفیر برائے الجزائر) شامل ہیں۔ وہ الجزائر کے نمایاں فوجی اداروں، جیسے ’’اسکول آف کمانڈ اینڈ میجر اسٹاف، تمنتفوسٹ‘‘ اور ’’چرچل ملٹری اکیڈمی‘‘ کا بھی دورہ کریں گے اور ’’شہداء کی یادگار‘‘ پر خراجِ عقیدت پیش کریں گے۔

دورے سے قبل بھارتی دفاعی صنعتوں نے الجزائر کے دارالحکومت میں 30 جولائی سے 01 اگست 2025 تک منعقدہ ’’دفاعی سیمینار‘‘ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا تھا، جس سے دفاعی صنعت اور ٹیکنالوجی تعاون کی بنیاد رکھی گئی۔

توقع ہے کہ چیف آف دی آرمی اسٹاف کا یہ دورہ دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات کو مزید گہرا کرنے، مشترکہ سلامتی کے مفادات کو آگے بڑھانے، علاقائی استحکام کو فروغ دینے اور دفاعی تعاون کو نئی توانائی فراہم کرنے کی سمت میں مددگار ثابت ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/COASZYSP.jpg

*****

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno- 5243

 


(Release ID: 2160281)
Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil