کامرس اور صنعت کی وزارتہ
بھارت-آسٹریلیا سی ای سی اے مذاکرات کا 11 واں دور نئی دہلی میں اختتام پذیر ہوا
Posted On:
23 AUG 2025 6:36PM by PIB Delhi
بھارت۔آسٹریلیا جامع اقتصادی تعاون معاہدہ (ہند-آسٹریلیا سی سی سی اے ) کے مذاکرات کا گیارھواں دور 18 سے 23 اگست 2025 تک نئی دہلی میں منعقد ہوا، جس نے دوطرفہ تجارت اور اقتصادی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ مقصد کو آگے بڑھایا۔
پچھلے دوروں اور عبوری اجلاسوں میں حاصل ہونے والی پیش رفت پر آگے بڑھتے ہوئے، مذاکرات میں متعدد شعبے شامل رہے جن میں اشیاء، خدمات اور نقل و حرکت، ڈیجیٹل, تجارت، اشیاء کی ابتداء کے قوانین ،قانونی و ادارہ جاتی دفعات، ماحولیات، مزدور اور صنفی امور شامل تھے، جس سے باقی شقوں میں ہم آہنگی کے امکانات پر بہتر فہم پیدا ہوئی۔
فریقین نے بھارت۔آسٹریلیا سی سی سی اے کو آگے بڑھانے اور اس بات کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا کہ یہ معاہدہ دونوں ملکوں کے لیے حقیقی فوائد، معاشی مواقع اور متوازن نتائج فراہم کرے۔ رفتار کو برقرار رکھنے اور ہم آہنگی حاصل کرنے کے لیے دونوں شراکت دار ورچوئل عبوری اجلاسوں میں مذاکرات جاری رکھیں گے۔
آگے کی جانب دیکھتے ہوئے، مشترکہ امنگ اور باہمی تفہیم کے ساتھ ایک مستقبل کے لیے تیار لائحہء عمل کی تشکیل کے مقصد پر بھارت اور آسٹریلیا پرعزم ہیں کہ اس جامع اقتصادی تعاون کو جلد از جلد ایک باہمی طور پر فائدہ مند معاہدے کی شکل دی جائے۔ جیسے جیسے بھارت متعدد تجارتی معاہدوں کے ذریعے اپنے اثرات کو وسعت دے رہا ہے، یہ دور قومی ترجیحات اور عالمی امنگوں سے جڑی اقتصادی شراکت داری کو بہتر بنانے کے پختہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 5235 )
(Release ID: 2160200)
Visitor Counter : 6