قومی انسانی حقوق کمیشن
قومی انسانی حقوق کمیشن نے آندھرا پردیش کے اننت پور ضلع میں نجی اسپتال میں سرجری کے بعد غفلت کی وجہ سے خاتون کی موت کے مبینہ واقعے کا ازخود نوٹس لیاہے
ریاستی پرنسپل سیکریٹری، شعبہ صحت، میڈیکل اور خاندانی بہبود اور اننت پور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو دو ہفتوں کے اندر مفصل رپورٹ پیش کرنے کے لیے نوٹس جاری کیے
Posted On:
22 AUG 2025 6:23PM by PIB Delhi
قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی)، بھارت نے اس میڈیا رپورٹ کا ازخود نوٹس لیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آندھرا پردیش کے اننت پور ضلع میں 34 سالہ خاتون کی مبینہ طبی غفلت کی وجہ سے موت ہوگئی۔ خاتون کو ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور سرجری کے بعد ضرورت سے زیادہ خون بہنے کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔
کمیشن نے مشاہدہ کیا ہے کہ اگر ان خبروں میں صداقت ہے تو اس سے متاثرہ کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کے مسائل اٹھتے ہیں۔ لہٰذا، اس نے ریاستی پرنسپل سیکریٹری، شعبہ صحت، میڈیکل اور خاندانی بہبود اور اننت پور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو نوٹس جاری کیے ہیں، جن میں دو ہفتوں کے اندر اس معاملے پر تفتیش کی پیش رفت سمیت مفصل رپورٹ طلب کی گئی ہے۔
4 اگست 2025 کو شائع ہونے والی میڈیا رپورٹ کے مطابق، ضلعی میڈیکل اینڈ ہیلتھ اتھارٹی نے اسپتال کو سیل کر دیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔
***
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U :5210 )
(Release ID: 2159927)