سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی سوال: ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپس کو ٹی ڈی بی کی معاونت

Posted On: 21 AUG 2025 6:13PM by PIB Delhi

ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ (ٹی ڈی بی) نے 20 فروری 2025 کو "ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپس کو بااختیار بنانا" کے عنوان کے تحت تجاویز کی ایک خصوصی کال جاری کی۔ یہ کال 10 اپریل 2025 تک کھلی رہی۔ اس مدت کے دوران مجموعی طور پر 74 درخواستیں موصول ہوئیں، جن کا فی الحال جائزہ لیا جا رہا ہے۔

مختلف شعبوں میں ٹیکنالوجی کی اختراع اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے ٹی ڈی بی نے مختلف آؤٹ ریچ سرگرمیوں میں فعال شرکت کی ہے۔ ٹی ڈی بی نے ممکنہ صنعت کاروں، صنعت سے وابستہ انجمنوں اور تحقیقی و ترقیاتی اداروں کے ساتھ تبادلہ خیال کے لیے انٹرایکٹو اجلاسوں کا انعقاد کیا تاکہ اپنے دائرۂ کار اور معاونت کے طریقہ کار سے آگاہ کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ، بورڈ نے مختلف نمائشوں میں شرکت کے ذریعے اسٹیک ہولڈرز سے رابطہ بھی قائم کیا۔

گزشتہ تین برسوں کے دوران، ملک کے مختلف شہروں میں آؤٹ ریچ سرگرمیاں منعقد کی گئیں، جن میں جودھپور، فرید آباد، چنئی، گوہاٹی، پٹنہ، وارانسی، بھوپال، ناگپور، بھونیشور، ممبئی، کوئمبٹور، کانپور، حیدرآباد، بنگلورو وغیرہ شامل ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ، مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے سائنس و ٹیکنالوجی، ارضیاتی علوم، وزیر مملکت وزیر اعظم دفتر، عوامی شکایات و پنشن، محکمہ جوہری توانائی اور محکمہ خلائی امور نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کیں۔

*************

( ش ح۔ اس ک ۔ ش ب ن)

U.No.5195


(Release ID: 2159813) Visitor Counter : 6
Read this release in: English , हिन्दी