وزارت دفاع
بھارتی بحریہ کا جہاز تمال یونان کی خلیج سودا پہنچ گیا
Posted On:
21 AUG 2025 6:26PM by PIB Delhi
آئی این ایس تمال ، تازہ ترین سٹیلتھ فریگیٹ، روس میں کمیشننگ کے بعد بھارت واپسی کے راستے کے دوران 19 اگست 2025 کو یونان کی خلیج سودا پہنچ گیا ہے۔
پورٹ کال کے دوران ہونے والی مصروفیات میں متعدد پیشہ ورانہ اور ثقافتی سرگرمیاں شامل ہیں جن میں ہند-یونان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، جیسے یونانی نیوی کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ تبادلہ خیال، سوڈا بے میں نیٹو میری ٹائم انٹرڈکشن آپریشنل ٹریننگ سینٹر میں آپریشنز اور طریقہ کار سے واقفیت، اور نیٹو اور یونانی نیوی کی تنصیبات کے دورے، روانگی کے بعد ایک پیسیج ایکسرسائز کا انعقاد ہوا۔
جہاز کا عملہ یونان کے شہید شہریوں اور وردی میں ملبوس اہلکاروں کو بھی خراج عقیدت پیش کرے گا جن میں بھارتی فوجی بھی شامل ہیں جنھوں نے دوسری جنگ عظیم کے دوران برٹش انڈین آرمی کے حصے کے طور پر لڑا تھا۔ وہ کریٹ کے سمندری عجائب گھروں کے دورے اور مقامی تارکین وطن کے ساتھ گفت و شنید کے ذریعے ثقافتی تبادلے بھی کریں گے تاکہ لوگوں کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دیا جاسکے۔
بھارتی اور یونانی بحری افواج متعدد محاذوں پر ایک دوسرے کے ساتھ مصروف عمل ہیں جن میں تربیتی کورس، پیسیج مشقیں، جنگی جہازوں کی پورٹ کال اور وفود کی سطح کے فوجی دورے شامل ہیں۔ حال ہی میں یونانی نیوی کے جہاز پسارا، ایک میکو 200 کلاس فریگیٹ، نے 11 سے 13 جولائی 2025 کے دوران ممبئی میں پورٹ کال کیا تھا۔
یہ دورہ اس بات کی نشان دہی کرتا ہے کہ بھارت یونان کے ساتھ اپنے تعلقات کو کتنی اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے دفاعی تعاون اور دوستانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوشش کرتا ہے۔ یہ دونوں بحری افواج کو بہترین طور طریقوں کا اشتراک کرنے اور تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کا موقع بھی فراہم کرے گا۔
8O0Y.jpg)
31BC.jpg)
J4IY.jpg)
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 5147
(Release ID: 2159490)