عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
پارلیمنٹ کا سوال: اسٹاف سلیکشن کمیشن کے لیے امتحان کے ادوار
Posted On:
21 AUG 2025 5:52PM by PIB Delhi
اسٹاف سلیکشن کمیشن (ایس ایس سی) نے بھرتی کے عمل کو تیز کرنے کے لیے درج ذیل اصلاحی اقدامات متعارف کرائے ہیں:
- قلم و کاغذ پر مبنی امتحانات سے مکمل طور پر کمپیوٹر پر مبنی امتحانات کی طرف منتقلی
- امتحانات کے درجوں / مراحل کی تعداد میں کمی
- تمام امتحانات میں تفصیلی نوعیت کے پرچوں کا خاتمہ (سوائے کمبائنڈ ہندی ٹرانسلیٹرز امتحان کے)
- منتخب امیدواروں کی دستاویزات کی جانچ متعلقہ وزارتوں / محکموں کے ذریعے کی جائے گی
- انٹرویو کا خاتمہ
- ہنر کے ٹیسٹ پورے بھارت کی سطح پر منعقد کیے جائیں گے
- امتحانات کے انعقاد کے لیے شفٹوں کی تعداد میں اضافہ
- ای-ڈوزیر متعارف کروائے گئے اور فزیکل ڈوزیر کو مرحلہ وار ختم کیا جا رہا ہے تاکہ اپائنٹمنٹ سے پہلے کی تصدیق میں تیزی لائی جا سکے
- امتحان کے نوٹس کا دورانیہ تقریباً 45 دن سے کم کر کے تقریباً 21 دن کر دیا گیا ہے
ان اقدامات کے مجموعی اثر کی وجہ سے ایس ایس سی کے مختلف امتحانات کے بھرتی کے عمل میں کمی آئی ہے، جو پہلے 15 تا 18 ماہ ہوتا تھا، اب کم ہو کر 6 تا 10 ماہ رہ گیا ہے۔
مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے سائنس و ٹیکنالوجی، ارضیاتی سائنس، پی ایم او، عملہ، عوامی شکایات و پنشن، محکمہ ایٹمی توانائی اور محکمہ خلا کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔
*************
ش ح۔ ف ش ع
U: 5138
(Release ID: 2159419)