شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
این ای ایس آئی ڈی ایس- او ٹی آر آئی آٹھ شمال مشرقی ریاستوں کو بنیادی ڈھانچے کی تخلیق کے منصوبوں کے لیے مالی مدد فراہم کرکے شمال مشرقی خطے کی مرکوز ترقی کو یقینی بنائے گا
Posted On:
21 AUG 2025 5:10PM by PIB Delhi
نارتھ ایسٹ اسپیشل انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ اسکیم یعنی شمال مشرقی خطے میں خصوصی بنیادی ڈھانچے کی ترقی ے متعلق اسکیم (این ای ایس آئی ڈی ایس) کو 18-2017 میں ایک نئی سنٹرل سیکٹر اسکیم کے طور پر منظور کیا گیا تھا اور اسے دو اجزاء میں دوبارہ تشکیل دیا گیا ہے۔ جیسے کہ 23-2022 میں این ای ایس آئی ڈی ایس (سڑک) اور این ای ایس آئی ڈی ایس – اوٹی آر آئی(سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کے علاوہ) این ای ایس آئی ڈی ایس-او ٹی آر آئی کا وسیع مقصد آٹھ شمال مشرقی ریاستوں کو بنیادی اور ثانوی صحت کی دیکھ بھال ، ابتدائی اور ثانوی تعلیم ، بجلی ، پانی کی فراہمی ، ٹھوس اور مائع فضلہ کے بندوبست کرنے، صنعتی ترقی ، شہری ہوا بازی ، کھیل کود، ٹیلی مواصلات ، مشہور آبی ذخائر کے تحفظات وغیرہ کے لیے بنیادی ڈھانچے کی تخلیق کے لیے مالی مدد فراہم کرکے شمال مشرقی خطے کی مرکوز ترقی کو یقینی بنانا ہے ۔ این ای ایس آئی ڈی ایس کی این ای ایس آئی ڈی ایس (او ٹی آر آئی) اور این ای ایس آئی ڈی ایس (سڑکوں) میں تنظیم نو کے بعد 31.07.2025 تک آٹھ شمال مشرقی ریاستوں کو این ای ایس آئی ڈی ایس-او ٹی آر آئی کے تحت کل 29 پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے ، جو نفاذ کے مختلف مراحل میں ہیں ۔ مجموعی طور پر ان پروجیکٹوں پر اب تک 462.21 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے ۔
شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے وزیر مملکت ڈاکٹر سکنتا مجمدار نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ بات کہی ۔
******
ش ح۔ م م ع۔ م ذ
U.N. 5104
(Release ID: 2159315)