مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹی آر اے آئی نے منگلور شہر اور آس پاس کے علاقے میں نیٹ ورک کے معیار کا جائزہ  لیا

Posted On: 20 AUG 2025 12:44PM by PIB Delhi

دی ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا( ٹی آر ا ے آئی) نے جولائی 2025 کے دوران کرناٹک کے  منگلورو کے لائسنس یافتہ سروس ایریا(ایل ایس اے) کے لیے اپنی آزاد ڈرائیو ٹیسٹ(آئی ڈی ٹی) کی رپورٹ جاری کی، جس میں شہر اور ہائی وے کے وسیع راستوں کا احاطہ کیا گیا۔ یہ ڈرائیو ٹیسٹس ٹی آ ر اے آئی کے ریجنل آفس، بنگلورو کی نگرانی میں کیے گئے اور ان کا مقصد مختلف استعمال کے ماحول جیسے کہ شہری زونزمیں ادارہ جاتی ہاٹ اسپاٹس، پبلک ٹرانسپورٹ ہبز اور ہائی اسپیڈ کوریڈورز میں موبائل نیٹ ورک کی حقیقی کارکردگی کو جانچنا تھا۔

07 جولائی 2025 سے 11 جولائی 2025 کے درمیان ٹی آر اے آئی(ٹرائی) ٹیموں نے 313.2 کلومیٹر کے سٹی ٹیسٹ، 3.4 کلومیٹر کے کوسٹل ٹیسٹ، 10.0 کلومیٹر کے واک ٹیسٹ اور 11 ہاٹ اسپاٹ لوکیشنز پر تفصیلی ٹیسٹ کیے۔ جائزہ لینے والی ٹیکنالوجیز میں 2G، 3G، 4G اور 5G شامل تھیں، جو مختلف ہینڈ سیٹ صلاحیتوں کے حامل صارفین کے سروس تجربے کی عکاسی کرتی ہیں۔ آئی ڈی ٹی کے نتائج  کے بعدمتعلقہ تمام ٹیلی کام سروس پرووائیڈرز(ٹی ایس پی ایز) کو مزید ضروری کارروائی کے لیے مطلع کر دیے گئے ہیں۔

اہم پیرامیٹرز کا جائزہ لیا گیا:

اے)وائس سروسز: کال سیٹ اپ سکسیس ریٹ (سی ایس ایس آر)، ڈراپ کال ریٹ(ڈی سی آر)، کال سیٹ اپ ٹائم، کال سائلنس ریٹ، بات چیت کے معیار(ایم او ایس)، کوریج۔

بی)ڈیٹا سروسز: ڈاؤن لوڈ/اپ لوڈ تھرو پٹ، لیٹنسی، جیٹر، پیکٹ ڈراپ ریٹ اور ویڈیو اسٹریمنگ ڈیلے۔

کال سیٹ اپ سکسیس ریٹ آٹو سلیکشن موڈ (/4G/3G/2G  (5Gمیں ایرٹیل، بی ایس این ایل، آر جے آئی ایل اور وی آئی ایل کی کال سیٹ اپ سکسیس ریٹ بالترتیب 99.83؍فیصد, 91.48؍فیصد, 99.66؍فیصد اور 97.78؍فیصد ہے ۔

ڈراپ کال ریٹ آٹو سلیکشن موڈ (/4G/3G/2G  (5Gمیں ایئر ٹیل، بی ایس این ایل، آر جے آئی ایل اور وی آئی ایل کا ڈراپ کال ریٹ بالترتیب 0.00؍فیصد, 3.41؍فیصد, 0.52؍فیصد اور 1.22؍فیصد ہے۔

اہم کیو او ایس پیرامیٹرز کے خلاف کارکردگی کا خلاصہ

5057-1.png

سی ایس ایس آر: کال سیٹ اپ سکسیس ریٹ یعنی (فیصد میں) سی ایس ٹی: کال سیٹ اپ وقت (سیکنڈز میں)، ڈی سی آر: ڈراپ کال ریٹ (فیصد میں) اور ایم او ایس: مین اپینین اسکور جو عام وائس معیار کی نمائندگی کرتا ہے۔

ڈیٹا سروسزکا خلاصہ

ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کارکردگی (مجموعی) اوسط ڈاؤن لوڈ کی رفتار: ایئر ٹیل کی((5G/4G/2G 147.52 Mbps،بی ایس این ایل کی (4G/3G/2G) 2.14 Mbps،آر جے آئی ایل (5G/4G) 223.80 Mbps اور وی آئی ایل (4G/2G) 18.79 Mbps ہے۔

ڈیٹا اپ لوڈ کارکردگی (مجموعی): اوسط ڈاؤن لوڈ کی رفتار،ایئر ٹیل ((5G/4G/2G کی اوسط اپ لوڈ رفتار 39.38 Mbps، بی ایس این ایل (4G/3G/2G) 3.24 Mbps،آر جے آئی ایل (5G/4G) 21.25 Mbps اور وی آئی ایل (4G/2G) 10.39 Mbps ہے۔

ڈیٹا کی کارکردگی – ہاٹ اسپاٹس(Mbps میں)

Airtel- 4G D/L: 30.95 4G U/L: 19.75

5G D/L: 167.55 5G U/L: 37.93

BSNL- 4G D/L: 1.97 4G U/L: 4.50

RJIL- 4G D/L: 22.41 4G U/L: 6.45

5G D/L: 224.18 5G U/L: 19.51

VIL- 4G D/L: 12.81 4G U/L: 11.35

نوٹ: "D/L" یعنی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ، "U/L" یعنی اپ لوڈ اسپیڈ۔

خلاصہ – وائس سروسز

کال سیٹ اپ سکسیس ریٹ: ایر ٹیل،بی ایس این ایل، آر جے آئی ایل اوروی آئی ایل کی  آٹو سلیکشن موڈ((5G/4G/3G/2G میں کال سیٹ اپ سکسیس ریٹ بالترتیب 99.83؍فیصد, 91.48؍فیصد, 99.66؍فیصد اور 97.78؍فیصد ہے۔

کال سیٹ اپ ٹائم:  ایئر ٹی، بی ایس این ایل، آر جے آئی ایل اور وی آئی ایل آٹو سلیکشن موڈ((5G/4G/3G/2G میں کال سیٹ اپ ٹائم بالترتیب 1.18، 1.49، 1.28 اور 1.56 سیکنڈ ہے ۔

ڈراپ کال ریٹ: آئرٹل، بی ایس این ایل، آر جے آئی ایل اور وی آئی ایل آٹو سلیکشن موڈ((5G/4G/3G/2G میں کا ڈراپ کال ریٹ بالترتیب 0.00؍فیصد, 3.41؍فیصد, 0.52؍فیصد اور 1.22؍فیصدہے۔

کال سائلنس/میوٹ ریٹ: ایئر ٹیل، بی ایس این ایل، آر جے آئی ایل اور وی آئی ایل پیکٹ سوئچڈ نیٹ ورک (4G/5G)کی سائلنس کال ریٹ بالترتیب 3.42؍فیصد, 3.18؍فیصد, 2.57؍فیصد اور 3.85؍فیصد ہے۔

مین اپینین اسکور(ایم او ایس)  ایئر ٹیل،بی ایس این ایل، آر جے آئی ایل اور وی آئی ایل کا اوسطا ایم اویس بالترتیب 3.93، 3.26، 3.77 اور 3.84 ہے۔

منگلورو شہر میں جائزے میں گھنی آبادی  والے علاقوں جیسے کہ کولائی، سُراتھکل، کتی پالا، جوکاتے، کاؤر، باجپے پروپر، کائیکامبا، یامنجور، تھمبے، کنکنڈی، اللال، کوٹیکر، مدیپو اور ڈیرالاکاٹے وغیرہ کو شامل کیا گیا۔

ٹی آر اے آئی نے حقیقی عالمی حالات کا بھی جائزہ لیا جیسے کہ بینگر بیچ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ، انڈیانا ہسپتال اینڈ ہارٹ انسٹی ٹیوٹ(آئی ایچ ایچ آئی)، مہالٹو بھارا سری منگلدیوی مندر، منگلورو بس اسٹینڈ، منگلورو انٹرنیشنل ایئرپورٹ، منگلورو یونیورسٹی، پنامبر بیچ،ایس سی ایس ہسپتال، سینٹ ایلوئیس یونیورسٹی اور سب رجسٹرار آفس، منگلورو سٹی تاکہ اسٹیشنری صارف کے تجربے کو ظاہر کیا جا سکے۔

مورخہ 8 اور 10 جولائی 2025 کو منگلورو شہر میں کیے گئےواک ٹیسٹ   کے دوران سینٹرل مارکیٹ، کادری پارک، منگلورو ریلوے اسٹیشن، پرجا سوڈھا، پیڈل اور تھنیر باوی بیچ پر توجہ مرکوز کی، تاکہ ہجوم والے پیدل چلنے والے ماحول میں موبائل نیٹ ورک کے رویے کو ریکارڈ کیا جا سکے۔

کوسٹل ٹیسٹ سلطان بھاتھیری سے تھنیر باوی اور بی ایم ایس فیری سروس سے بینگر فیری پوائنٹ تک کیا گیا تاکہ راستے کے دوران سروس کے معیار کو سمجھا جا سکے۔

یہ ٹیسٹ ٹی آر اے آئی کے جانچنے کے آلات اور اسٹینڈرڈ پروٹوکولز کے ذریعے حقیقی وقت کے ماحول میں کیے گئے۔ تفصیلی رپورٹی آر اے آئی کی ویب سائٹ www.trai.gov.in پر دستیاب ہے۔ کسی وضاحت یا معلومات کے لیے، Shri Brajendra Kumar، ایڈوائزر (ریجنل آفس، بنگلورو)ٹی آر اے آئی سے ای میل adv.bengaluru@trai.gov.in یا ٹیلی فون نمبر +91-80-22865004 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

 

****

U.N-5057

(ش ح۔م ع ن۔م ش)


(Release ID: 2158908) Visitor Counter : 7