کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

ہریانہ حکومت نیشنل انڈسٹریل کوریڈور ڈیولپمنٹ کارپوریشن حصار میں  انٹیگریٹیڈ  مینوفیکچرنگ کلسٹر (آئی ایم سی) کی ترقی میں مدد کرے گی


حصار میں انٹیگریٹیڈ مینوفیکچرنگ کلسٹر 32,417 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کو راغب اور 1.25 لاکھ ملازمتیں پیدا کرے گا

Posted On: 20 AUG 2025 6:51PM by PIB Delhi

نیشنل انڈسٹریل کوریڈور ڈیولپمنٹ کارپوریشن حصار میں  انٹیگریٹیڈ  مینوفیکچرنگ کلسٹر (آئی ایم سی) کی ترقی میں ہریانہ حکومت کی مدد کرے گی۔ امرتسر-کولکاتہ انڈسٹریل کوریڈور (اے کے آئی سی) نے آج نیشنل انڈسٹریل کوریڈور ڈیولپمنٹ اینڈ امپلیمینٹیشن ٹرسٹ (این آئی سی ڈی آئی ٹی)، حکومت ہریانہ اور ہریانہ ایئرپورٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (ایچ اے ڈی سی) کے درمیان اسٹیٹ سپورٹ ایگریمنٹ (ایس ایس اے) اور شیئر ہولڈر معاہدے (ایس ایچ اے) پر دستخط کیے ہیں۔

یہ معاہدے ہریانہ میں صنعتی ترقی کو فروغ دینے اور عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے حکومت ہند کے پختہ عزم کی عکاسی کرتے ہیں، جس کی شروعات حصار میں  انٹیگریٹیڈ کلسٹر (آئی ایم سی) کی ترقی سے ہوتی ہے۔ مقامی مینوفیکچرنگ صلاحیتوں کو مضبوط بنا کر اور ملکی اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اے کے آئی سی میک ان انڈیا پہل کو آگے بڑھانے اور ہندوستان کو مزید خود انحصار اور عالمی سطح پر مسابقتی بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

ہریانہ میں انٹیگریٹڈ مینوفیکچرنگ کلسٹر (آئی ایم سی) حصار سے ریاست میں اقتصادی ترقی کا ایک بڑا محرک بننے کی امید ہے۔ اس کی ترقی کاروبار کے لیے دوستانہ ماحول کو فروغ دے گی، بڑے پیمانے پر روزگار پیدا کرے گی اور ایک اہم صنعتی مقام کے طور پر ہریانہ کی پوزیشن کو مزید مضبوط کرے گی۔ اس کلسٹر کو ہندوستان اور دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کی طرف سے نمایاں دلچسپی حاصل کرنے کی امید ہے، جس سے ملک کے مینوفیکچرنگ سیکٹر کو بڑا فروغ ملے گا۔

آئی ایم سی حصار، 2,988 ایکڑ رقبہ پر پھیلا ہوا ہے۔ امرتسر-کولکاتہ انڈسٹریل کوریڈور کے تحت نئے افتتاح شدہ مہاراجہ اگرسین انٹرنیشنل ایئرپورٹ، حصار، ہریانہ کے قریب تیار کیا جا رہا ہے۔ 32,417 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی صلاحیت اور 4,680 کروڑ روپے کی لاگت کے ساتھ اس سے 1.25 لاکھ ملازمتیں پیدا ہونے کی امید ہے۔ اسٹریٹجک طور پرای ڈی ایف سی اور ڈبلیو ایف سی کے درمیان واقع ہے، یہ این ایچ-52، این ایچ  -09، ریل روابط اور بڑے لاجسٹک ہب سے قربت کے ذریعے بہترین رابطے کی پیشکش کرتا ہے۔ جدید انفراسٹرکچر اور حصار شہر سے قربت کے ساتھ یہ آئی ایم سی ہریانہ اور شمالی ہندوستان کے صنعتی مستقبل کا ایک اہم حصہ بننے کے لیے تیار ہے۔

این آئی سی ڈی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب رجت کمار سینی نے دستخط کئے۔ کمشنر اور سکریٹری حکومت ہریانہ، محکمہ شہری ہوا بازی، محترمہ امنیت پی کمار؛ اور منیجنگ ڈائریکٹر، ایچ اے ڈی سی، حکومت ہریانہ، جناب  نرہری سنگھ بانگر نے معاہدوں پر  دستخط کئے۔ یہ مستقبل کا تعاون ان صنعتی کلسٹرز کی ترقی کی بنیاد رکھتا ہے جو امرتسر-کولکاتہ انڈسٹریل کوریڈور کے تحت اسٹریٹجک مرکز کے طور پر کام کرے گا اور ایک سرکردہ عالمی مینوفیکچرنگ ہب بننے کے ہندوستان کے ویژن میں اپنا حصہ ڈالے گا۔

 

*******

ش ح۔ ظ ا-ج

UR  No. 5050


(Release ID: 2158881) Visitor Counter : 6