وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب پرتاپ راؤ جادھو نے جے پور کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف آیورویدا (این آئی اے) کی سوسائٹی کی دوسری میٹنگ کی صدارت کی


این آئی اے جے پور کو آیوروید میں ایک گلوبل سنٹر آف ایکسیلنس کے طور پر تیار کیا جائے گا: مرکزی وزیر جناب جادھو

این آئی اے سالانہ 4 لاکھ سے زائداوپی ڈی مریضوں اور 25,000سے زائدآئی پی ڈی مریضوں کی دیکھ بھال کرتا ہے

جناب جادھو نے کہا کہ آیوش سیکٹر وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں تاریخی ترقی کا گواہ ہے

Posted On: 20 AUG 2025 8:09PM by PIB Delhi

آیوش کے مرکزی وزیر نے آج نئی دہلی میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف آیورویدا (این آئی اے)، جے پورکی سوسائٹی کی دوسری میٹنگ کی صدارت کی۔ اس موقع پر راجستھان کے نائب وزیر اعلیٰ اور آیوش کے وزیر ڈاکٹر پریم چند بیروا کے ساتھ آیوش کی وزارت کے سکریٹری ویدیہ راجیش کوٹیچا، وزارت کے سینئر افسران اور سوسائٹی کے معزز اراکین موجود تھے۔

اپنے خطاب میں وزیرموصوف نے کہاکہ’’ہمارا وژن نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف آیورویدک کو ایک گلوبل سینٹر آف ایکسیلنس کے طور پر تیار کرنا ہے جو جدید تحقیق، اختراع، معیاری تعلیم اور صحت عامہ کی قیادت کی علامت ہے۔ اس ادارے کو نہ صرف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے بلکہ ملک اور دنیا کے دیگر آیورویدک اداروں کو بھی متاثر کرنا چاہیے۔‘‘

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ میٹنگ محض ایک انتظامی رسمی کارروائی نہیں تھی بلکہ انسٹی ٹیوٹ کی مستقبل کی سمت کاخاکہ تیار کرنے کا ایک پلیٹ فارم تھا، جو کہ طب کے روایتی نظاموں کے عالمی عروج سے ہم آہنگ تھا۔

وزیرموصوف نے اس بات پر زور دیا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں آیوش سیکٹر نے تاریخی ترقی کی ہے۔ ہندوستان میں ڈبلیو ایچ او گلوبل سنٹر فار ٹریڈیشنل میڈیسن کا قیام ہندوستانی علمی نظام کی عالمی پہچان کی علامت ہے، جسے پوری دنیا میں امید اور اعتماد کے ساتھ قبول کیا گیا ہے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف آیورویدا (این آئی اے) کی کامیابیاں:

ہندوستان میں آیوش سیکٹر میں پہلی ڈیمڈ یونیورسٹی۔

سالانہ 4 لاکھ سے زیادہ اوپی ڈی مریضوں اور 25,000سے زیادہ ٓئی پی ڈی مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے۔

ایس سی، ایس پی اور ایس ٹی پی اسکیموں کے تحت 12 اضلاع میں مفت صحت کی دیکھ بھال کے کیمپ۔

جی ایم پی تصدیق شدہ فارمیسی 100 سے زیادہ آیورویدک ادویات تیار کرتی ہے۔

این اے اے سی’اے‘ گریڈ، این اے بی ایچ اور این اے بی ایل کی تعریفیں حاصل کیں۔

این آئی اے میں15 ممالک کے طلباء تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

حال ہی میں این سی آئی ایس ایم کے ذریعہ ہندوستان کا بہترین آیورویدک ادارہ قرار دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی تعاون اور گنیز ورلڈ ریکارڈ کی کامیابیاں، اس کے عالمی پروفائل کو بڑھا رہی ہیں۔

تعلیم، تحقیق اور صحت کی دیکھ بھال کی خدمات میں این آئی اے کی کارکردگی کی ستائش کرتے ہوئے، وزیرموصوف نے عالمی سطح پر بینچ مارک شدہ تحقیق، فیکلٹی ڈیولپمنٹ، جدید نصاب، مضبوط انفرااسٹرکچر اور وسیع تر کمیونٹی تک رسائی کی ضرورت پر زور دیا۔

حکومت کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ آیوش کی وزارت تمام ضروری مدد فراہم کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ادارہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر آیوروید کے فخر کو بلند کرتا رہے۔

WhatsAppImage2025-08-20at8.13.01PMULBG 1.jpeg

WhatsAppImage2025-08-20at8.11.50PMD1KY 2.jpeg

WhatsAppImage2025-08-20at8.11.49PM(1)RQGK 3.jpeg

WhatsAppImage2025-08-20at8.11.49PMZ2GY 4.jpeg

WhatsAppImage2025-08-20at8.11.48PMD2ON 5.jpeg

************

ش ح ۔ م م ۔ م ا

Urdu No-5055

 


(Release ID: 2158875)
Read this release in: English , Marathi , Hindi