سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
ڈی ای پی ڈبلیو ڈی، نِپ مین فاؤنڈیشن اور وائی ایل اے سی نے بریکنگ بیریئرز فیلوشپ شروع کرنے کے لیے مفاہمت نامے (ایم او یو) پر دستخط کیے
Posted On:
21 AUG 2025 10:03AM by PIB Delhi
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) نے بریکنگ بیریئرز فیلوشپ شروع کرنے کے لیے نپ مین فاؤنڈیشن اور ینگ لیڈرز فار ایکٹیو سٹیزن شپ (وائی ایل اے سی) کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ، یہ پروگرام ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کے دفاتر میں نوجوان پیشہ ور افراد کو تعینات کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے تاکہ پالیسی کی حمایت کو مضبوط کیا جا سکے اور معذور افراد کے حقوق (آر پی ڈبلیو ڈی) ایکٹ ، 2016 کے نفاذ کو آگے بڑھایا جا سکے ۔ اس مفاہمت نامے پر ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کے ڈائریکٹر جناب آشیش ٹھاکرے ، نپ مین فاؤنڈیشن کے بانی جناب نیپون ملہوترا اور وائی ایل اے سی کے شریک بانی جناب روہت کمار نے ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کے سکریٹری جناب راجیش اگروال اور ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کی ایڈیشنل سکریٹری محترمہ منمیت کور نندا کی موجودگی میں دستخط کیے ۔
فیلوشپ کا مقصد:
- ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کے اندر پیشہ ورانہ معاونت کے ذریعے صلاحیت میں اضافہ کرنا۔
- فیلوز کو رہنمائی (مینٹورشپ) اور حکومتی تجربہ فراہم کرنا۔
- پالیسی سازی میں معذور افراد کی شمولیت کو مضبوط بنانے کے لیے نئے نظریات پیش کرنا۔
یہ تعاون ایک سال کے لیے نافذ رہے گا اور باہمی رضامندی سے اس میں توسیع کی جا سکتی ہے۔ اس میں شفافیت، میرٹ کی بنیاد پر فیلوز کا انتخاب، سہ ماہی رپورٹنگ، اور آفیشیل سیکریٹ ایکٹ، 1923 کے تحت رازداری پر زور دیا گیا ہے۔
اس فیلوشپ کے ذریعے، ڈی ای پی ڈبلیو ڈی اور اس کے شراکت دار نوجوان رہنماؤں کی تربیت کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں معذوری کے شعبے کو بااختیار بنانے اور شمولیتی حکمرانی کو فروغ دینے کے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
*****
ش ح-ش آ-م ق ا
UR No-5056
(Release ID: 2158858)