عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
خصوصی مہم 5.0 کے تیاری اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد صفائی کو ادارہ جاتی شکل دینا اور التوا کو کم کرنا ہے
عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتنندر سنگھ ستمبر 2025 میں خصوصی مہم 5.0 کے تیاری مرحلے کا آغاز کریں گے
ملک گیر صفائی مہم اپنے پانچویں سال میں داخل ہو رہی ہے، جس میں نئی توجہ صفائی، التوا کے ازالے اور ریکارڈ مینجمنٹ پر دی جا رہی ہے
گزشتہ مہمات کی وراثت کو آگے بڑھاتے ہوئے، خصوصی مہم 5.0 کا مقصد تمام سرکاری دفاتر کو مکمل طور پر شامل کرنا ہے
Posted On:
20 AUG 2025 6:31PM by PIB Delhi
محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی) نے آج خصوصی مہم 5.0 کے لیے پہلی تیاری کے اجلاس کا اہتمام کیا۔ اس میٹنگ کی صدارت جناب وی سری نواس، سکریٹری، ڈی اے آر پی جی نے کی اور اس میں 84 وزارتوں/ محکموں کے 200 سے زیادہ سینئر افسران نے شرکت کی جن میں ڈاک، کوئلہ، تعلیم، ثقافت وغیرہ کی وزارتیں شامل ہیں۔
خصوصی مہم 5.0 کو 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2025 تک چلایا جائے گا جس کا مقصد تمام سرکاری دفاتر میں سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانا، ریکارڈ کے انتظام کو مضبوط بنانا اور وزارتوں، محکموں، پی ایس یو اور فیلڈ دفاتر میں التوا کو کم کرنا ہے۔ میٹنگ کے دوران، ڈی اے آر پی جی نے خصوصی مہم 5.0 کے لیے رہنما خطوط پیش کیے۔ مہم کو دو مرحلوں میں لاگو کیا جائے گا - تیاری کا مرحلہ 16 سے 30 ستمبر 2025 تک اور نفاذ کا مرحلہ 2 سے 31 اکتوبر 2025 تک۔ خصوصی مہم 5.0 کا آغاز عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ ستمبر 2025 میں کریں گے۔
خصوصی مہم 5.0 وزارتوں/ محکموں، منسلک/ ماتحت/ خود مختار دفاتر، بیرون ملک مشن اور پوسٹوں، پبلک سیکٹر کے بینکوں، دفاعی اداروں، ریلوے کی عوامی جگہوں وغیرہ میں سوچھتا پر توجہ مرکوز کرے گی جس میں پارلیمانی یقین دہانیوں میں التواء کو کم کرنا، حکومتی یقین دہانیوں، سرکاری ایم او کے حوالہ جات، ریاستی ایم او کے حوالہ جات کو کم کرنا شامل ہے۔ مہم کی پیش رفت پر خصوصی مہم ڈیجیٹل مانیٹرنگ پورٹل (ایس سی ڈی پی ایم) کے ذریعے نگرانی کی جائے گی جس کی صدارت سیکرٹری، ڈی اے آر پی جی کریں گے۔
2021 میں اپنے آغاز کے بعد سے، خصوصی مہم کو سالانہ لاگو کیا گیا ہے، جس میں 12 لاکھ سے زیادہ دفاتر کا احاطہ کیا گیا ہے، 696.27 لاکھ مربع فٹ دفتر کی جگہ خالی کی گئی ہے، 137.86 لاکھ فائلوں کو ٹھکانے لگایا گیا ہے اور اسکریپ ڈسپوزل سے 3296.71 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔
********
ش ح۔ ف ش ع
U: 5038
(Release ID: 2158686)