عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
راج بھاشا کیرتی پرسکار (اول انعام) برائے سال 2024-25 وزارتِ داخلہ کے محکمۂ سرکاری زبان کی جانب سے، 300 سے کم عملے والی وزارتوں/محکموں کے زمرے میں محکمۂ انتظامی اصلاحات و عوامی شکایات کو عطا کیا گیا
Posted On:
20 AUG 2025 6:37PM by PIB Delhi
سرکاری زبان ہندی میں بہترین کارکردگی پر، وزارتوں/ محکموں کی اس کیٹیگری میں جن کے عملے کی تعداد 300 سے کم ہے، محکمۂ انتظامی اصلاحات و عوامی شکایات کو سال 2024-25 کے لیے راج بھاشا کیرتی پرسکار (اول انعام) کے لیے وزارتِ داخلہ کے محکمۂ سرکاری زبان کی جانب سے منتخب کیا گیا ہے۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ یہ ایوارڈ مسلسل دوسرے سال محکمۂ انتظامی اصلاحات و عوامی شکایات کو دیا جا رہا ہے۔ گزشتہ سال 14 ستمبر 2024 کو ہندی دیوس کے موقع پر نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں منعقدہ تقریب میں یہ ایوارڈ معزز مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ جی نے سکریٹری ڈی اے آر پی جی جناب وی۔ سری نواس کو عطا کیا تھا۔
محکمۂ انتظامی اصلاحات و عوامی شکایات، یونین کی سرکاری زبان کی پالیسی کے مؤثر نفاذ کے لیے پُرعزم ہے اور ان ہی کوششوں کے نتیجے میں محکمے میں سرکاری زبان کا استعمال مسلسل بڑھ رہا ہے۔ محکمہ اپنے تمام شعبوں اور ماتحت دفاتر/ خود مختار اداروں میں یونین کی سرکاری زبان کی پالیسی کے نفاذ کی مناسب نگرانی کرتا ہے۔
*********
ش ح۔ ف ش ع
U: 5037
(Release ID: 2158671)