عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
ای گورننس پر 28ویں قومی کانفرنس 22 اور 23 ستمبر کو وشاکھاپٹنم، آندھرا پردیش میں منعقد ہوگی
رجسٹریشن پورٹل https://nceg.gov.in/ تمام سرکاری اور غیر سرکاری شرکاء کے رجسٹریشن کے لیے کھولا گیا
Posted On:
20 AUG 2025 7:01PM by PIB Delhi
ای-گورننس پر 28ویں قومی کانفرنس 22 اور 23 ستمبر 2025 کو وشاکھاپٹنم، آندھرا پردیش میں منعقد ہوگی۔ اس تقریب کا اہتمام انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے ، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت اور حکومت آندھرا پردیش نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔ آئی آئی ایم وشاکھاپٹنم 28ویں قومی ای-گورننس کانفرنس 2025 کے لیے نالج پارٹنر ہوگا۔
دو روزہ کانفرنس کا موضوع’وکست بھارت: سول سروس اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن‘ ہے اور اس میں چھ مکمل سیشن اور چھ بریک آؤٹ سیشن ہوں گے، جس میں اعلیٰ سرکاری عہدیداروں، مفکرین، ماہرین تعلیم، صنعت کے ماہرین، اور ایوارڈ یافتہ افراد کو بھارت میں ای گورننس میں اختراعی طریقوں اور ابھرتے ہوئے رجحانات پر غور کرنے کے لیے اکٹھا کیا جائے گا۔
آندھرا پردیش کےوزیر اعلیٰجناب این چندرابابو نائیڈو کانفرنس کا افتتاح کریں گے اور افتتاحی خطاب کریں گے۔ اے پی کے نائب وزیر اعلیٰ،جناب پون کلیان اور ریاستی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انسانی وسائل کی ترقی، جناب این لوکیش، دو روزہ کانفرنس کے دوران کلیدی خطاب کریں گے۔
ای-گورننس 2025 کے لیے قومی ایوارڈز 22 ستمبر کو کانفرنس کے دوران ڈاکٹر جتیندر سنگھ، وزیر مملکت، وزارت عملہ، عوامی شکایات اور پنشن، سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت،جوہری توانائی، اور خلائی محکمہ کے وزیر مملکت کے(آزادانہ چارج) کے ذریعہ دیے جائیں گے۔
شرکت کو آسان بنانے کے لیےنتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمےنے ایوارڈ یافتہ، پینلسٹ، مقررین، اور مرکزی وزارتوں، ریاستی حکومتوں، اکیڈمیا، اسٹارٹ اپس، ای گورننس انڈسٹری، اور نمائش کنندگان کے رجسٹریشن کے لیے آفیشل پورٹل
www.nceg.gov.in
کھولا ہے۔
کانفرنس کا مقصد تعاون کو فروغ دینا، بہترین طریقوں کو ظاہر کرنا، اور عوامی خدمات کی فراہمی کے لیے بھارت میں جدید ترین ڈیجیٹل گورننس پر غور کرنا ہے۔

***
(ش ح۔اص)
UR No 5046
(Release ID: 2158665)