قومی انسانی حقوق کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

این ایچ آر سی ، انڈیا  نے سابق بوائے فرینڈ  کے  ذریعے فحش تصاویر کو  سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کی دھمکی  دینے اور اس کے خلاف  پولیس کی  کارروائی نہ  ہونے کی وجہ سے اڈیشہ کے کیندرپاڑہ ضلع میں ایک لڑکی کی خود  کو آگ لگا لینے  کی وجہ سے مبینہ موت کا از خود نوٹس لیا   ہے


انسانی حقوق کے کمیشن نے ریاست کے ڈی جی پی کو نوٹس جاری کر کے تحقیقات کی صورتحال سمیت دو ہفتے کے اندر  اس سلسلے میں تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے

Posted On: 20 AUG 2025 4:06PM by PIB Delhi

انسانی حقوق کے قومی کمیشن (این ایچ آر سی انڈیا )نے ایک میڈیا رپورٹ کا از خود نوٹس لیا ہے  ۔   اڈیشہ کے کیندر پاڑہ ضلعے میں ایک 19 سالہ لڑکی نے اپنے سابق بوائے فرینڈ پر بلیک میل کرنے کی شکایت پولیس میں درج کرائی تھی ۔ پولیس نے تقریبا ً چھ ماہ تک اس شکایت پر کوئی کارروائی نہیں کی ، جس کے بعد اس نے  6 اگست  ، 2025 ء کو خود کو آگ لگا لی تھی ، جس کی وجہ سے اُس موت  واقع ہوگئی ۔  اس کا بوائے فرینڈ سوشل میڈیا پر اس کی فحش تصاویر اَپ لوڈ کرنے کی دھمکیاں دے کر اسے بلیک میل کر رہا تھا۔

انسانی حقوق کے کمیشن نے مشاہدہ کیا ہے کہ خبروں کے مندرجات ، اگر سچ ہیں تو  یہ  انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔ لہٰذا ،  کمیشن نے اوڈیشہ کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے اور معاملے کی  تحقیقات کی صورتحال سمیت دو ہفت کے اندر اس  کی تفصیلی رپورٹ طلب کی  ہے ۔

7 اگست  ، 2025 ء کو شائع ہونے والی میڈیا  کی خبروں کے مطابق ، لڑکی کیندرپاڑہ ضلع کے ایک کالج میں پڑھ رہی تھی ۔ اس کے والد نے الزام لگایا کہ اس کا سابق بوائے فرینڈ اسے مسلسل بلیک میل کر رہا تھا ۔ اس سلسلے میں ، متاثرہ کے والد نے تقریبا ً چھ ماہ قبل پولیس کو تحریری شکایت کی تھی ، لیکن پولیس کی طرف سے اس سلسلے میں نہ تو ایف آئی آر درج کی گئی اور نہ ہی مبینہ مجرم کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی ۔ بلکہ ، مبینہ طور پر ایک پولیس افسر نے  اس معاملے کی پیروی کرکے ، اس کی حوصلہ شکنی کی اور بلیک میل کرنے والے کا فون نمبر بلاک کرنے کا  اسے مشورہ دیا ۔

 

**************

U.No. 4976

(ش ح۔  م ع  ۔ ع ا)

 


(Release ID: 2158440)
Read this release in: English , Hindi , Odia , Tamil