مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹی آر اے آئی کی طرف سے کوچی شہر میں نیٹ ورک کے معیار کا جائزہ

Posted On: 20 AUG 2025 12:24PM by PIB Delhi

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی) نے جولائی 2025 کے دوران کوچی شہر، کیرالہ بشمول مضافاتی شہر اورہائیوے روٹوں کے لائسنس سروس ایریا (ایل ایس اے) میں کیے جانے والے آزادانہ ڈرائیو ٹیسٹ (آئی ڈی ٹی) کے نتائج جاری کیے ہیں۔ یہ ڈرائیو ٹیسٹ ٹی آر اے آئی کے علاقائی دفتر، بنگلور کی نگرانی میں انجام دیاگیا، جس کا مقصد مختلف حالات میں موبائل نیٹ ورک کی اصل کارکردگی کو جانچنا تھا۔یہ ٹیسٹ شہری علاقوں، تعلیمی و ادارہ جاتی مراکز، عوامی ٹرانسپورٹ کے مقامات اور تیز رفتار شاہراہوں جیسے متنوع مقامات پر کیے گئے، تاکہ صارفین کے روزمرہ کے تجربے کی حقیقی عکاسی ہو سکے۔

ٹی آر اے آئی کی ٹیموں نے30جون 2025 سے 03 جولائی2025 کے درمیان کوچی شہر اور آس پاس کے علاقوں میں یہ ٹیسٹ کیے جن میں231.4 کلومیٹر سٹی ڈرائیو ، 8.3 کلومیٹر کا کوسٹل ڈرائیو (میرین ڈرائیو پارک سے میرین ڈرائیو جیٹی)، 8.8 کلومیٹر کا واک ٹیسٹ اور 08 ہاٹ اسپاٹ علاقے شامل ہیں ۔  جائزہ کی ٹیکنالوجیز میں2 جی ، 3 جی ، 4 جی ، اور 5 جی شامل ہیں ، جو متعدد ہینڈسیٹ والے صارفین کے سروس کے تجربے کی عکاسی کرتی ہیں ۔  آئی ڈی ٹی کے نتائج سے تمام متعلقہ ٹیلی کام سروس پرووائیڈر (ٹی ایس پی) کو مزید ضروری کارروائی کے لیے پہلے ہی آگاہ کر دیا گیا ہے ۔

جائزے کے کلیدی پیرامیٹرز:

  1. صوتی خدمات: کال سیٹ اپ کی کامیابی کی شرح (سی ایس ایس آر)، ڈراپ کال ریٹ (ڈی سی آر)، کال سیٹ اپ ٹائم، کال سائلنس ریٹ، اسپیچ کوالٹی (ایم او ایس)، کوریج۔
  2. ڈیٹا کی خدمات:ڈاؤن لوڈ/اپ لوڈ تھرو پٹ، لیٹنسی، جٹر، پیکٹ ڈراپ ریٹ اور ویڈیواسٹریمنگ کی تاخیر۔

کال سیٹ اپ کی کامیابی کی شرح: ایئرٹیل ، بی ایس این ایل ، آر جے آئی ایل اور وی آئی ایل کی شرحیں آٹو سلیکشن موڈ (5 جی/4 جی/3 جی/2 جی) میں بالترتیب 100.00 فیصد ، 97.34 فیصد ، 100.00 فیصد اور 98.26 فیصد ہیں ۔

ڈراپ کال ریٹ:-ایئرٹیل ، بی ایس این ایل ، آر جے آئی ایل اور وی آئی ایل کی ڈراپ کال ریٹ آٹو سلیکشن موڈ (5 جی/4 جی/3 جی/2 جی) میں بالترتیب 0.22 فیصد ، 2.05 فیصد ، 0.00 فیصد اور 0.22 فیصد ہے ۔

 

کیو او ایس کے کلیدی پیرامیٹرز میں کارکردگی کا خلاصہ:

سی ایس ایس آر: کال سیٹ اپ کی کامیابی کی شرح (فیصد میں) سی ایس ٹی: کال سیٹ اپ کا وقت (ملی سیکنڈ میں) ڈی سی آر: ڈراپ کال کی شرح (فیصد میں) اور ایم او ایس: مین اوپینین  اسکور عام صوتی معیار کی نمائندگی کرتا ہے

image0016X6N 1.jpgimage0022V7S 2.jpg

خلاصہ - ڈیٹا کی خدمات

ڈیٹا ڈاؤن لوڈکی کارکردگی (مجموعی): ایئرٹیل کی اوسط ڈاؤن لوڈ رفتار (5 جی/4 جی/2 جی) 185.70 ایم بی پی ایس ہے ، بی ایس این ایل کی(4 جی/3 جی/2 جی) 5.01 ایم بی پی ایس ہے ، آر جے آئی ایل (5 جی/4 جی) کی328.26 ایم بی پی ایس ہے اور وی آئی ایل (4 جی) کی رفتار26.58 ایم بی پی ایس ہے ۔

ڈیٹا اپ لوڈ کی کارکردگی (مجموعی): ایئرٹیل کی اوسط اپ لوڈ رفتار (5 جی/4 جی/2 جی) 36.24 ایم بی پی ایس ہے ، بی ایس این ایل (4 جی/3 جی/2 جی) کی 4.60 ایم بی پی ایس ہے، آر جے آئی ایل (5 جی/4 جی)کی 27.21 ایم بی پی ایس ہے اور وی آئی ایل (4 جی) کی رفتار8.51 ایم بی پی ایس ہے۔

ڈیٹا کی کارکردگی- ہاٹ اسپاٹ (ایم بی پی ایس میں):

 

ایئرٹیل

4G D/L:

33.12

4G U/L:

5.48

 

5G D/L:

179.14

5G U/L:

32.16

بی ایس این ایل

4G D/L:

3.96

4G U/L:

9.06

آر جے آئی ایل

4G D/L:

22.00

4G U/L:

7.73

 

5G D/L:

285.03

5G U/L:

17.92

وی آئی ایل

4G D/L:

12.56

4G U/L:

7.79

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

نوٹ:-’’D/L’’ سے مرادڈاؤن لوڈ کی رفتار ، ‘‘U/L’’ سے مراداپ لوڈ کی رفتار ہے

خلاصہ-صوتی خدمات

 

کال سیٹ اپ کی کامیابی کی شرح: ایئرٹیل ، بی ایس این ایل ، آر جے آئی ایل اور وی آئی ایل کی کال سیٹ اپ کامیابی کی شرح آٹو سلیکشن موڈ (5 جی/4 جی/3 جی/2 جی) میں بالترتیب 100.00 فیصد ، 97.34 فیصد ، 100.00 فیصد اور 98.26 فیصد ہے ۔

 

کال سیٹ اپ کاوقت: ایئرٹیل ، بی ایس این ایل ، آر جے آئی ایل اور وی آئی ایل کا کال سیٹ اپ کاوقت آٹو سلیکشن موڈ (5 جی/4 جی/3 جی/2 جی) میں بالترتیب 1.20 ، 2.24 ، 0.56 اور 0.89 سیکنڈ ہے ۔

 

ڈراپ کال ریٹ: ایئرٹیل ، بی ایس این ایل ، آر جے آئی ایل اور وی آئی ایل کی ڈراپ کال ریٹ آٹو سلیکشن موڈ (5 جی/4 جی/3 جی/2 جی) میں بالترتیب 0.22 فیصد ، 2.05 فیصد ، 0.00 فیصد اور 0.22 فیصد ہے ۔

 

کال سائلنس/میوٹ ریٹ: ایئرٹیل ، بی ایس این ایل ، آر جے آئی ایل اور وی آئی ایل کی سائلنس کال کی شرح پیکٹ سوئچڈ نیٹ ورک (4 جی/5 جی) میں بالترتیب 0.00 فیصد ، 2.33 فیصد ، 0.00 فیصد اور 5.58 فیصد کا ہے ۔

 

مین اوپینین اسکور(ایم او ایس):ایئرٹیل ، بی ایس این ایل ، آر جے آئی ایل اور وی آئی ایل کی اوسط ایم او ایس بالترتیب 4.01 ، 2.98 ، 3.93 اور 4.42 ہیں ۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

کوچی میں انجام دیئے گئے جائزے میں زیادہ آبادی  والے محلے جیسے کونمامایو، قریبی شمالی پراوور، وراپوزا، ایڈواناکڈ، ودوتھلا، کاکناڈ، پیرومپلی، جنوبی پراوور، پانمبوکڈ کالونی، کمبلم، ایرناکلم جنکشن، پونورنی ایسٹ اور ودوتھلا وغیرہ شامل تھے۔

ٹی آر اے آئی نے 08 اسٹیشنری صارفین کے تجربے کی عکاسی کرنے کے لیےاسٹیٹک ہاٹ سپاٹ پر حقیقی دنیا کے حالات کا بھی جائزہ لیا،جن میں الووا میٹرو اسٹیشن، کوچین یونیورسٹی، جنرل اسپتال، ہائی کورٹ، انفو پارک، بین الاقوامی ہوائی اڈہ کوچی، کلور اسٹیڈیم اور ونڈرلا تفریحی پارک شامل ہیں۔

میرین ڈرائیو پارک سے میرین ڈرائیو جیٹی تک کا ساحلی روٹ، ساحلی علاقے میں موبائل نیٹ ورک کی کارکردگی کو جانچنے کے لئے احاطہ کیاگیا ہے۔

02 جولائی اور 03 جولائی 2025 کو کیے گئے واک ٹیسٹ، ارناکلم ساؤتھ ریلوے اسٹیشن، فورٹ کوچی، کے ایس آر ٹی سی بس اسٹینڈ اور میرین ڈرائیو پر مرکوز تھے، جس میں پیدل چلنے والوں کے پرہجوم ماحول میں موبائل نیٹ ورک کی کارکردگی کاجائزہ لیاگیا۔

یہ ٹیسٹ ریئل ٹائم  کےماحول میں ٹی آر اے آئی کے کیلیبریٹڈ آلات اور معیاری پروٹوکول کا استعمال کرکے انجام دیئے گئے تھے۔ تفصیلی رپورٹ ٹی آر اے آئی کی ویب سائٹ www.trai.gov.in پر دستیاب ہے۔ کسی بھی وضاحت/معلومات کے لیے، جناب برجیندر کمار، ایڈوائزر (ریجنل آفس، بنگلور) ٹی آر اے آئی سے ای میل: adv.bengaluru@trai.gov.in یا ٹیلی فون پر نمبر + 91-80-22865004 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

************

ش ح ۔ م ش ع ۔ م ا

Urdu No-4962


(Release ID: 2158302)
Read this release in: English , Hindi , Tamil , Malayalam