امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وائبرنٹ ولیج پروگرام

Posted On: 19 AUG 2025 3:26PM by PIB Delhi

وزارت داخلہ کے وزیر مملکت جناب نتیانند رائے نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا  کہ حکومت نے شمالی سرحد سے متصل اروناچل پردیش ، ہماچل پردیش ، سکم ، اتراکھنڈ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ کے  19  اضلاع  میں 46  بلاکوں کی منتخب دیہاتوں کی جامع ترقی کے لیے 15 فروری 2023 کو مرکزی مالی اعانت سے چلنے والی اسکیم کے طور پر وائبرنٹ ولیج پروگرام-I (وی وی پی-I) کو منظوری دی ہے ۔  ابتدائی طور پر ، اس  پروگرام کے تحت ترجیحی بنیادوں پر جامع ترقی کے لیے 662 سرحدی  گاؤں کی نشاندہی کی گئی ہے ۔  ریاست کے لحاظ سے گاؤوں کی تعداد مندرجہ ذیل ہے: اروناچل پردیش-455 ،  ہماچل پردیش-75 ،  سکم-46 ،  اتراکھنڈ-51  اور لداخ (یو ٹی)-35 ۔

اس پروگرام میں سیاحت اور ثقافتی وراثت کے فروغ ، ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری اور زراعت/ باغبانی ،  ادویاتی  پودوں/ جڑی بوٹیوں کی کاشت وغیرہ سمیت کوآپریٹو سوسائٹیوں کی ترقی کے ذریعے روز گار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے منتخب گاؤوں میں مداخلت کے  خصوصی شعبوں کا تصور کیا گیا ہے ۔ ان  مداخلتوں میں رابطے سے منقطع  گاؤوں میں سڑک رابطہ ، گاؤں کا بنیادی ڈھانچہ ، صحت کی سہولت ، تعلیمی بنیادی ڈھانچہ ، قابل تجدید توانائی سمیت توانائی ، ٹیلی ویژن اور ٹیلی کام رابطہ فراہم کرنا بھی شامل ہے ۔  پروگرام کا مقصد منتخب دیہاتوں میں بود وباش کرنے والے  لوگوں کے لیے کافی ترغیبات پیدا کرنا ہے ۔

مرکزی حکومت نے  2 اپریل 2025  کو مالی سال 2028-29 تک کے لئے 6839 کروڑ روپے   کی لاگت سے  مرکزی شعبے کی اسکیم کے طور پر وائبرنٹ ولیج پروگرام-II (وی وی پی-II) کو منظوری دی ہے ، جس کا مقصد  اروناچل پردیش ، آسام ، بہار ، گجرات ، جموں و کشمیر (یو ٹی) لداخ (یو ٹی) منی پور ، میگھالیہ ، میزورم ، ناگالینڈ ، پنجاب ، راجستھان ، سکم ، تریپورہ ، اتراکھنڈ ، اتر پردیش اور مغربی بنگال کی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بین الاقوامی زمینی سرحدوں (آئی ایل بی) سے متصل بلاکوں  میں واقع منتخب اسٹریٹجک  گاؤوں کی جامع ترقی  ہے، اس میں  شمالی سرحد سے متصل وہ گاؤں شامل نہیں ہیں، جن کو وی وی پی-I کے تحت پہلے سے شامل  کیا جاچکا ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح – م ش ع۔ ق ر)

U. No.4908


(Release ID: 2158043)
Read this release in: English , Hindi , Assamese , Gujarati