ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہینڈلوم بنکر

Posted On: 19 AUG 2025 2:45PM by PIB Delhi

چوتھی آل انڈیا ہینڈلوم مردم شماری 2019-20 کی رپورٹ کے مطابق، ملک بھر میں کل 26,73,891 ہینڈلوم بنکر اور 8,48,621 متعلقہ کارکنان ہینڈلوم شعبے میں کام کر رہے ہیں۔ ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لحاظ سے ہینڈلوم بنکروں اور متعلقہ کارکنان کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

ہینڈلوم بنکرز کی آمدنی میں اضافہ اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے، وزارتِ ٹیکسٹائل پورے ملک میں درج ذیل اسکیمیں نافذ کر رہی ہے:

 

۱۔نیشنل ہینڈلوم ڈیولپمنٹ پروگرام

۲۔را میٹریل سپلائی اسکیم

 

نیشنل ہینڈلوم ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت، اہل ہینڈلوم ایجنسیوں/بنکروں کو مالی امداد فراہم کی جاتی ہے تاکہ وہ جدید لومز اور آلات، سولر لائٹنگ یونٹس، ورک شیڈ کی تعمیر، مصنوعات و ڈیزائن کی ترقی، تکنیکی و مشترکہ بنیادی ڈھانچے، ملک و بیرون ملک مارکیٹ میں ہینڈلوم مصنوعات کی مارکیٹنگ، ویورز مدرا اسکیم کے تحت آسان قرضوں اور سماجی تحفظ وغیرہ کے لیے استعمال کر سکیں۔

خام مال کی سپلائی اسکیم کے تحت ، وزارت مستفیدین کی دہلیز تک دھاگے کی نقل و حمل کے لیے ٹرانسپورٹ سبسڈی اور سوتی ہینک دھاگے ، گھریلو ریشم ، اونی اور کتانی دھاگے اور قدرتی ریشوں کے مرکب دھاگے پر 15فیصدکی سبسڈی فراہم کرتی ہے ۔

چوتھی آل انڈیا ہینڈلوم مردم شماری میں درج ہینڈلوم کارکنان کو  ای ۔پہچان کارڈ جاری کیے گئے ہیں یا ملک بھر میں (بشمول مہاراشٹرا اور مدھیہ پردیش) ای-پہچان کارڈ ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔ 28 جنوری 2025 کو ایک آن لائن پورٹل کا آغاز کیا گیا تھا تاکہ ان بنکروں و کارکنان کی نئی رجسٹریشن (جو مردم شماری میں شامل نہ ہو سکے)، موجودہ معلومات میں ترمیم، اور ای-پہچان کارڈ ڈاؤن لوڈ کیا جا سکے۔ اس پورٹل پر رجسٹریشن کی بنیاد پر تقریباً مزید 15,000 ہینڈلوم کارکنان کو ای-پہچان کارڈ کے لیے منظوری دی گئی ہے۔ لہٰذا اندراج، حذف، ترمیم وغیرہ ایک مسلسل اور متحرک عمل ہے۔

یہ معلومات ٹیکسٹائل کے وزیر  مملکت جناب پبیترا مارگریٹا نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

ہینڈلوم بنکروں اور متعلقہ کارکنوں کی ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لحاظ سے تعداد

چوتھی کل ہند ہینڈلوم مردم شماری 2019-20 کے مطابق

 

نمبر  شمار

ریاستیں/مرکز کے زیر انتظام علاقے

ہینڈلوم بنکروں کی تعداد

متعلقہ کارکنوں کی تعداد

کل ہینڈلوم کارکنوں کی تعداد

1

آندھرا پردیش

1,27,662

49,785

1,77,447

2

اروناچل پردیش

77,600

17,016

94,616

3

آسام

11,07,428

1,76,453

12,83,881

4

بہار

7,216

5,631

12,847

5

چھتیس گڑھ

14,077

7,426

21,503

6

دہلی

3,236

1,049

4,285

7

گوا

22

4

26

8

گجرات

10,179

422

10,601

9

ہریانہ

14,414

11,128

25,542

10

ہماچل پردیش

13,211

477

13,688

11

جموں و کشمیر بشمول لداخ

15,784

7,544

23,328

12

جھارکھنڈ

12,364

10,133

22,497

13

کرناٹک

27,175

27,616

54,791

14

کیرالہ

15,480

6,604

22,084

15

مدھیہ پردیش

12,805

5,267

18,072

16

مہاراشٹر

2,882

627

3,509

17

منی پور

2,12,481

12,203

2,24,684

18

میگھالیہ

41,221

1,553

42,774

19

میزورم

17,298

10,242

27,540

20

ناگالینڈ

35,950

7,534

43,484

21

اڈیشہ

53,472

64,364

1,17,836

22

پڈوچیری

908

782

1,690

23

پنجاب

631

338

969

24

راجستھان

8,687

1,403

10,090

25

سکم

632

65

697

26

تمل ناڈو

1,97,818

45,757

2,43,575

27

تلنگانہ

25,930

21,922

47,852

28

تریپورہ

1,11,927

25,712

1,37,639

29

اتر پردیش

1,30,778

60,179

1,90,957

30

اتراکھنڈ

7,967

4,594

12,561

31

مغربی بنگال

3,66,656

2,64,791

6,31,447

 

آل انڈیا

26,73,891

8,48,621

35,22,512

 

*****

ش ح۔ ش آ ۔ت ا

U-NO-4892

 


(Release ID: 2157916)
Read this release in: English , Hindi , Manipuri