وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

ڈی آر آئی نے بھوپال میں منشیات بنانے والی غیر قانونی فیکٹری کا پردہ فاش کیا


 92 کروڑ روپے مالیت کا 61.2 کلو گرام میفیڈرون ضبط کیا گیا،  سات افراد گرفتار

Posted On: 18 AUG 2025 5:31PM by PIB Delhi

 ڈائریکٹوریٹ آف ریوینیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بھوپال میں ایک خفیہ میفیڈرون مینوفیکچرنگ پلانٹ کا کامیابی سے پردہ فاش کیا ہے، جس کا کوڈ نام’آپریشن کرسٹل بریک ‘ رکھا گیا تھا۔ سورت اور ممبئی پولیس نے بھی اس آپریشن کے دوران ڈی آر آئی کا تعاون کیا۔

ڈی آر آئی نے مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، گجرات اور اتر پردیش میں کئی مقامات پر چھاپے مارے اور سنڈیکیٹ کے سات اہم کارندوں کو گرفتار کیا۔

16.08.2025 کو مدھیہ پردیش کے ضلع بھوپال کی تحصیل حضور کے گرام جگدیش پور (اسلام نگر) میں غیر قانونی مینوفیکچرنگ پلانٹ کی تلاشی کے نتیجے میں 61.20 کلو گرام میفیڈرون (مائع شکل میں) برآمد کیا گیا جس کی مالیت غیر قانونی بازار میں 92 کروڑ روپے ہے۔ اس کے علاوہ 541.53 کلوگرام خام مال ضبط کیا گیا جس میں میتھیلین ڈائی کلورائڈ، ایسیٹون، مونومیتھیلامین (ایم ایم اے)، ہائیڈروکلورک ایسڈ (ایچ سی ایل) اور 2-برومو شامل ہیں۔

ایک سنسان احاطے میں واقع اس فیکٹری کو سراغ سے بچنے کے لیے جان بوجھ کر چاروں طرف سے ڈھانپا گیا تھا، جس پر ڈی آر آئی افسروں نے بڑی چالاکی سے چھاپہ مارا ۔ میفیڈرون کی تیاری کے ذمہ دار کیمسٹ سمیت دو افراد کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب کہ وہ غیر قانونی پیداوار کے عمل میں مصروف تھے۔

تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے، منشیات کارٹیل کے ایک اہم رکن کو اتر پردیش کے بستی میں گرفتار کیا گیا، جسے بھیونڈی (ممبئی) سے بھوپال کو خام مال کی فراہمی کی نگرانی کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ غیر قانونی طور پر کیمیکل / خام مال فراہم کرنے والے دو سپلائرز کو بھی ممبئی میں گرفتار کیا گیا ، اس کے علاوہ ممبئی سے بھوپال تک کیمیکل / خام مال کی نقل و حمل کے ذمہ دار شخص کو بھی گرفتار کیا گیا ۔

ابتدائی تحقیقات سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ حوالہ چینلوں کے ذریعہ سورت اور ممبئی سے بھوپال میں فنڈز منتقل کیے جارہے تھے۔ رقوم کی منتقلی کے ذمہ دار کارٹیل کے ایک قریبی ساتھی کو بھی سورت سے گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتار کیے گئے تمام سات افراد نے ایک غیر ملکی آپریٹر اور بھارت میں میفیڈرون نیٹ ورک کے سرغنہ کی ہدایت پر میفیڈرون کی خفیہ مینوفیکچرنگ میں اپنے متعلقہ کردار کا اعتراف کیا ہے۔

میفیڈرون، ایک سائیکوٹروپک مادہ ہے جو نارکوٹکس ڈرگز اینڈ سائیکوٹروپک سبسٹینز (این ڈی پی ایس) ایکٹ، 1985 کے تحت درج ہے۔ یہ معاشرے کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے کیونکہ اس میں سائیکایکٹیوخصوصیات پائی جاتی ہیں اور خیال کیا جاتا ہے کہ یہ کوکین اور ایمفیٹامین جیسے اثرات پیدا کرتا ہے۔

گذشتہ ایک سال میں ڈی آر آئی کے ذریعہ تباہ کی جانے والی یہ چھٹی خفیہ میفیڈرون فیکٹری ہے۔ ڈی آر آئی منشیات تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹریوں کو ختم کرنے اور ان کے ماسٹر مائنڈز اور اس میں ملوث بین الاقوامی سنڈیکیٹس کا تعاقب کرنے میں ثابت قدم ہے۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 4861


(Release ID: 2157713)
Read this release in: English , Hindi , Gujarati