وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

اناسی ویں یوم آزادی- 2025 کی تقریب کے موقع پر ہندوستانی فضائیہ کے بینڈ کی پیش کش

Posted On: 14 AUG 2025 10:50PM by PIB Delhi

موسیقی صدیوں سے ہندوستان کے مالا مال  فوجی ورثے کا ایک لازمی حصہ رہی ہے۔ یہ فوجیوں کے درمیان اتحاد اور حوصلہ افزا بہادری کو فروغ دے رہی ہے۔ ہندوستانی اور مغربی موسیقی کے اپنے متنوع ذخیرے کے ساتھ ہندوستانی فضائیہ کا بینڈ شمال مغربی سرحد کے کوہاٹ میں 1944 میں اپنے آغاز سے ہی ملک کی فوجی روایت کا ستون رہا ہے۔ آج ملک بھر میں فضائیہ کے نو بینڈ تعینات ہیں۔ انہوں نے اپنی دلکش پیشکشوں کے ذریعے اتحاد اور حب الوطنی کے جذبے کو پھیلایا۔

یوم آزادی کی تقریبات، یوم جمہوریہ پریڈ اور ایئر فورس ڈے پریڈ سمیت ہندوستان کی مختلف تقریبات کے اٹوٹ حصہ کے طور پر ہندوستانی فضائیہ کے بینڈ ملک کے ثقافتی ورثے کی نمائش کرتے ہوئے اپنی پرفارمنس سے ملک بھر کے سامعین کو مسحور کر رہے ہیں۔ ان بینڈوں نے بین الاقوامی پریڈوں اور کنسرٹس میں بھی ملک کی نمائندگی کی ہے اور ہندوستان کی موسیقی کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہندوستانی فضائیہ کے بینڈ اپنی شاندار موسیقی کے ذریعے فضائی جنگجوؤں اور شہریوں دونوں کے حوصلے بلند کرنے اور دوستی اور اتحاد کے جذبے کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے ‘اپنی فورسز کو جانیں’ پہل کے تحت موسیقی کی عالمگیر زبان کے ذریعے ہندوستانی فضائیہ کے بارے میں بیداری پھیلانے میں بھی  کلیدی  رول ادا کیا ہے۔

یوم آزادی - 2025 کے موقع پر فضائیہ کے بینڈ 15 اگست 2025 کو ملک بھر میں مختلف مقامات پر پرفارم کریں گے۔ ان میں نئی دہلی میں ایمبیئنس مال وسنت کنج، گوہاٹی میں وار میموریل، پریاگ راج میں چندر شیکھر آزاد پارک، پونے میں شنی وار واڑا،  ترو اننت پورم  میں شانگھو مکھم بیچ،  بنگلور میں گیٹ وے بریگیڈ جھیل، حیدرآباد میں گولکنڈہ قلعہ اور ناگپور میں فوٹالہ جھیل شامل ہیں۔

فضائیہ دہلی کے  مداحوں  کو 15 اگست کو ہمارے ساتھ شامل ہونے کی دعوت دیتے ہوئے بہت خوش ہے۔ ہم ‘آپریشن سندور’ کی کامیابی کا جشن منانے کے لیے ایمبیئنس مال وسنت کنج، نئی دہلی میں ہندوستانی فضائیہ کے  بینڈز کے ایک گھنٹے کے کانسرٹ کی میزبانی کریں گے۔ ایونٹ ایک ناقابل فراموش تجربہ ہوگا، جس میں ایسی موسیقی  ہوگی جو سامعین کو  مسحور اور متاثر کردے گی۔

*******

ش ح۔ظ ا۔ ن م۔

U- 4809


(Release ID: 2157407) Visitor Counter : 10
Read this release in: Hindi , English