خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
لال قلعہ میں یوم آزادی کی تقریبات دیکھنے کے لئے خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت کی جانب سےخصوصی دعوت
Posted On:
14 AUG 2025 11:15PM by PIB Delhi
خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزیر مملکت محترمہ ساوتری ٹھاکر نے آج لال قلعہ میں یوم آزادی کی تقریبات دیکھنے کے لیے مدعو کئے گئے آنگن واڑی کارکنان، او ایس سی عملہ، سی سی آئی کے بچے اور پی ایم کیئرز کے بچوں سمیت خصوصی مہمانوں سے ملاقات کی۔
خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت نے ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کی :
‘‘خواتین اور بچوں کو بااختیار بنانے کے تئیں ان کے لگن کا احترام کرتے ہوئے، خصوصی مہمانوں، جن میں آنگن واڑی کارکنان، او ایس سی عملہ، سی سی آئی کے بچے اور پی ایم کیئرز کے بچے شامل ہیں کو 15 اگست 2025 کو لال قلعہ میں یوم آزادی کی تقریبات دیکھنے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔’’

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ظ ا۔ ن م۔
U- 4808
(Release ID: 2157398)
Visitor Counter : 5