خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خواتین اور بچوں کو بااختیار بنانے کی کوششوں کے لئے 79 ویں یوم آزادی کی تقریبات میں خصوصی مہمانوں کو اعزاز ات سے نوازا گیا

Posted On: 15 AUG 2025 8:49PM by PIB Delhi

قوم نے آج 79 واں یوم آزادی شان و شوکت اور حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ منایا ، جس میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تاریخی لال قلعہ پر قومی پرچم لہرایا اور لال قلعہ کی فصیل سےقوم کو خطاب کیا ۔

اپنے خطاب میں ، وزیر اعظم نے ناری شکتی کے ناقابل تسخیر حوصلے کی تعریف کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ 2047 تک وکست بھارت کے خواب کی تعبیرخواتین کو بااختیار بنانے اور بچوں کی تندرستی پر منحصر ہے ۔  انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہندوستان کی ترقی اورخواتین کی ترقی لازم اور ملزوم ہےاور ملک کی تعمیر کے ہر شعبے میں ان کا مرکزی کردار ہے ۔

آپریشن سندور میں مسلح افواج کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اسے 140 کروڑ ہندوستانیوں کے اجتماعی عزم کا ثبوت قرار دیا اور ملک کی عزت کے تحفظ میں ان کی ہمت کی بھرپورتعریف کی ۔

بہبودی خواتین واطفال کی وزیر محترمہ انپورنا دیوی نے کہا کہ "عزت مآب وزیر اعظم کا خطاب وکست بھارت کے لیے ایک زور دار کال ہےجس میں بااختیار خواتین اور محفوظ ، بہتر تغذیہ پانے والے بچوں کاکردار کار فرما  ہو ۔  آپریشن سندور میں ہماری بہادر افواج کے لئے ان کا خراج تحسین اور ناری شکتی کو تسلیم کرنا ہمارے مشن کے لئے گہرامعنی رکھتا ہے ۔  اس سال جن خصوصی مہمانوں کو اعزازات سے نوازا گیا ہے وہ تبدیلی کے حقیقی چیمپئن ہیں ، جن کی نچلی سطح پر انتھک خدمات  مضبوط  او جامع ہندوستان کی بنیاد رکھ رہی ہیں۔

آنگن واڑی کےکارکنوں ، سپروائزر ، پی ایم کیئر سے مستفید ہونے والے چائلڈ کیئر انسٹی ٹیوشن (سی سی آئی) کے بچوں ، چائلڈ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ آفیسر (سی ڈی پی او)، ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن آفیسر (ڈی سی پی او)، ون اسٹاپ سینٹر (او ایس سی) کے عملہ اور دیگر فرنٹ لائن ورکرز سمیت خصوصی مہمانوں کو لال قلعہ سے آج کے یوم آزادی کی تقریبات کا مشاہدہ کرنے کی دعوت دی گئی  تھی۔ یہ افراد نچلی سطح پر تبدیلی لانے اور خواتین اور بچوں کو ضروری خدمات کی آخری میل تک فراہمی کو قابل بنانے والے گمنام چیمپئن کی نمائندگی کرتے ہیں ۔

13 سے 16 اگست 2025 تک دارالحکومت نئی دہلی کے اپنے دورے کے ضمن میں ، خصوصی مہمانوں نے پارلیمنٹ ہاؤس ، پردھان منتری سنگرہالیہ ، کرتویہ پتھ اور دیگر تاریخی مقامات سمیت اہم مقامات کا دورہ کیا ۔  14 اگست کو انہوں نے بہبودی خواتین واطفال کی وزیر مملکت (ڈبلیو سی ڈی) محترمہ ساوتری ٹھاکر کے ساتھ بات چیت کی اور  ڈبلیو سی ڈی کے سکریٹری جناب انیل ملک اور وزارت کے سینئر عہدیداروں سے بھی ملاقات کی ، جس میں انہوں نے زمینی سطح پر زندگی کو استوار کرنے کےعملی تجربات اور اختراعی طریقوں کو شیئر کیا ۔

وزارت بہبودی خواتین واطفال خواتین کو بااختیار بنانے ، بچوں کی حفاظت کرنے اور ہر شہری کو وکست بھارت کے وژن میں کردار ادا کرنے کے قابل بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح –م ش ع- م ق ا)

U. No.4801


(Release ID: 2157379)
Read this release in: Hindi , Bengali , English