وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

آیوش کی وزارت کے ماتحت قومی آیوروید ودیاپیٹھ کے ذریعے’’بچوں میں بیماریوں اور تندرستی کا آیوروید کے ذریعے انتظام ‘‘ کے موضوع پر30 ویں قومی سمینار کا اہتمام


آیوروید پر مبنی بچوں کی صحت سے متعلق دو روزہ سمینار کل سے شروع ہوگا

علم، جدت اور بچوں کی صحت سے متعلق مشترکہ تحقیقی تعاون کو فروغ  دینے پر مرکوز، سمینار آیوروید ماہرین کے لئے ایک متحرک پلیٹ فارم

آیوروید بچوں کی جامع صحت کا بنیادی ستون بننے کا حامل: مرکزی وزیر جناب  پرتاپ راؤ جادھو

Posted On: 17 AUG 2025 11:21AM by PIB Delhi

راشٹریہ آیوروید ودیاپیٹھ (آر اے وی)، جو وزارتِ آیوش کے تحت ایک خودمختار ادارہ ہے، اپنے30ویں قومی سمینار کا انعقاد 18 تا 19 اگست 2025 کو اسکوپ کمپلیکس آڈیٹوریم، لودھی روڈ، نئی دہلی میں کررہا ہے۔ اس سمینار کا موضوع ’’بچوں میں آیوروید کے ذریعے بیماریوں اور تندرستی کا انتظام‘‘ہے۔

یہ دو روزہ سمینار ممتاز اسکالروں، ماہرین، محققین اور طلبہ کو ایک جگہ اکٹھا کرے گا تاکہ وہ بچوں کی صحت و تندرستی کے فروغ کے لئے روایتی آیورویدک طریقوں اور جدید سائنسی و شواہد پر مبنی عملی طریقوں پر غور و خوض کر سکیں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی بارہا اس بات پر زور دے چکے ہیں کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل میں روایتی طب کا کردار اہم ہے۔ ان کا کہنا ہے:

’’آیوش محض ایک طبی نظام نہیں بلکہ یہ زندگی کا ایک جامع نقطۂ نظر ہے۔ آیوروید اور دیگر روایتی طریقۂ علاج کو جدید طبی سہولیات کے ساتھ یکجا کرکے ہم معاشرے کے ہر طبقے کے لئے صحت و تندرستی کو یقینی بنا سکتے ہیں، خاص طور پر اپنے بچوں کے لئے جو قوم کا مستقبل ہیں۔‘‘

جناب  پرتاپ راؤ گنپت راؤ جادھو، وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزارتِ آیوش اور وزیر مملکت، وزارتِ صحت و خاندانی بہبود، ہمیشہ ان اقدامات کی بھرپور حمایت کرتے رہے ہیں جو آیوروید کے ذریعے بچوں کی جامع صحت کو فروغ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا:
’’آیوروید نے ہمیشہ بچوں کی صحت کی پرورش پر زور دیا ہے کیونکہ یہی ایک صحت مند معاشرے کی بنیاد ہے۔ آر اے وی کا بچوں کی نگہداشت پر قومی سمینار ایک بروقت اقدام ہے جو بیماریوں کے انتظام اور تندرستی کے فروغ کے حوالے سے آیوروید کے جامع نقطۂ نظر کو اجاگر کرتا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ کل اور پرسوں ہونے والے معالجین، محققین اور طلبہ کے علم میں اضافہ کریں گے اور آیوروید کے ذریعے بچوں کی صحت کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوں گے۔‘‘

پدم ایوارڈ یافتہ وزارت آیوش کے سکریٹری ویدیہ راجیش کوٹےچا مسلسل آر اے وی کی ان کوششوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہے ہیں جن کا مقصد علمی تبادلے اور پیشہ ورانہ ترقی کے لئے پلیٹ فارمز قائم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا: ’’راشٹریہ آیوروید ودیاپیٹھ کا 30واں قومی سمینار آیوروید برادری کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کا قیمتی موقع ہے۔ جیسے ہی ہم کل سے شروع ہونے والے اس سمینار کی طرف دیکھ رہے ہیں، مجھے امید ہے کہ یہ مباحث نئے نظریات کو تحریک دیں گے، شواہد پر مبنی طریقوں کو مزید مضبوط کریں گے اور بچوں کی آیورویدک نگہداشت میں زیادہ تعاون کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ اس طرح کی پہل کلاسیکی حکمت اور جدید طبی ضروریات کے درمیان پُل کا کام کرتی ہے۔‘‘

پدم شری اور پدم بھوشن ایوارڈ یافتہ آر اے وی کی گورننگ باڈی کے صدر ویدیہ دیویندر تریگونا بھی ان مباحث میں شامل ہوں گے۔

سمینار کی اہم خصوصیات درج ذیل ہیں:

  • آیوروید میں بچوں کی صحت سے متلعق سائنسی تحقیقی مقالوں کی پیشکش۔
  • نوجوان اسکالروں اور معالجین  کی جانب سے پوسٹر پریزنٹیشنز۔
  • بچوں میں نگہداشت اور تندرستی کو فروغ دینے والی صحت کی دیکھ بھال پر انٹریکٹو اجلاس۔
  • شرکاء کے لئے یادگاری سووینئر اور سمینار کِٹ۔
  • اندراج شدہ مندوبین کے لئے کریڈٹ پوائنٹس اور شرکت کے اسناد۔

یہ سمینار ایک جامع پلیٹ فارم فراہم کرنے کا مقصد رکھتا ہے تاکہ علم کو آگے بڑھایا جائے، نئی جدتیں شیئر کی جائیں اور بچوں کی آیورویدک نگہداشت میں مشترکہ تحقیق کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

رجسٹریشن لازمی ہے۔ دلچسپی رکھنے والے شرکاء یہاں رجسٹر کر سکتے ہیں:

https://forms.gle/1dosxPcMsPC6zkRT7

راشٹریہ آیوروید ودیاپیٹھ (آر اے وی)، ماہرینِ تعلیم، محققین، معالجین اور آیوروید کے طلبہ کو اس قومی کاوش میں شامل ہونے اور آیوروید کے ذریعے بچوں کی صحت کے مستقبل کو تشکیل دینے میں اپنا کردار ادا کرنے کی دعوت دیتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001JC6X.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001JC6X.jpg

*****

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno- 4787


(Release ID: 2157262)
Read this release in: English , Hindi , Marathi , Punjabi