دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب شیو راج سنگھ چوہان کی مدھیہ پردیش کی ’لکھ پتی دیدیوں‘ اور کسانوں سے ملاقات


لکھ پتی دیدیاں ملک کا فخر اور ترقی کی علمبردار: جناب شیو راج سنگھ چوہان

حکومت ہمارے کسان بھائیوں اور بہنوں کی فلاح و بہبود کے لئے وقف ہے: مرکزی وزیر زراعت

Posted On: 15 AUG 2025 7:31PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Z8JN.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0022N0L.jpg

دیہی ترقی، زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر جناب شیو راج سنگھ چوہان نے آج مدھیہ پردیش کی ’لکھ پتی دیدیوں‘ اور کسانوں سے ملاقات کی، جو یومِ آزادی کی تقریبات میں خصوصی مہمان کے طور پر شرکت کرنے دہلی آئے تھے۔ یہ ملاقات ان کی نئی دہلی رہائش گاہ پر ہوئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003ZXFE.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004SQ96.jpg

اس موقع پر ’لکھ پتی دیدیوں‘ سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا: ’’آپ کا میری رہائش گاہ پر آنا میرے لیے بے حد خوشی کا لمحہ ہے۔ میری زندگی کا واحد مقصد یہ ہے کہ ملک کی ہر بہن غربت سے آزاد ہو، لکھ پتی بنے (یعنی سالانہ ایک لاکھ روپے سے زیادہ کمائیں)، خود کفیل اور بااختیار بنے اور ملک کی ترقی میں کردار ادا کرے۔‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005TFHC.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006V2RR.jpg

انہوں نے یاد دلایا کہ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے اپنی مدت کار میں انہوں نے ’لاڈلی بہنا یوجنا‘ کے ذریعے بیٹیوں کی زندگی میں تبدیلی لانے کی کوشش کی۔ اب ایک مرکزی وزیر کی حیثیت سے ان کی کوشش ہے کہ لکھ پتی دیدیوں کی زیادہ سے زیادہ فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جائے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00769GX.jpg

جناب چوہان نے دیدیوں سے کہا کہ وہ شاندار کام کر رہی ہیں، لیکن ابھی اور بھی بہت کچھ حاصل کرنا باقی ہے۔ انہوں نے کہا: ’’لکھ پتی دیدی بننے کے بعد آپ کا ہدف کروڑ پتی دیدی بننا ہونا چاہیے۔ کوئی کام مشکل یا ناممکن نہیں ہے، ایک بار ارادہ کر لیں تو ہر منزل حاصل کی جا سکتی ہے۔ مجھے مکمل یقین ہے کہ دیدیاں مسلسل ترقی کرتی رہیں گی اور کامیابی کی نئی داستانیں رقم کریں گی۔‘‘

مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ لکھ پتی دیدیاں ملک کا فخر اور دیہی ترقی کی اصل محرک ہیں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا: ’’آپ کی کوششیں ترقی کی ایک نئی تصویر کھینچ سکتی ہیں۔ مسلسل کوشش کریں، گاؤں میں نشہ بندی کے لیے کام کریں، میں آپ کا بھرپور ساتھ دوں گا۔ کم از کم ہم یہ ضرور یقینی بنائیں کہ گاؤں میں شراب فروخت نہ ہو،‘‘ انہوں نے صنفی مساوات پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ بیٹوں اور بیٹیوں میں کوئی امتیاز نہیں ہونا چاہیے اور خاندانوں کو چاہیے کہ دونوں کی یکساں پرورش اور تعلیم و تربیت کریں اور دونوں کو اخلاقی و ثقافتی اقدار سکھائیں۔

مدھیہ پردیش کے مختلف اضلاع اور علاقوں سے آئی ہوئی دیدیوں نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ اپنے تجربات سنائے اور قومی دیہی روزگار مشن کے ذریعے اپنی زندگی میں آنے والی تبدیلیوں کے لیے مرکزی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’این آر ایل ایم‘‘ نے ہماری زندگی بدل دی ہے۔ ہمیں خود کفیل، بااختیار اور تعلیم کی طرف مائل کیا ہے اور ہمیں اپنی پہچان بنانے کے قابل بنایا ہے، یہ سب مشن کی بدولت ممکن ہوا ہے۔

اس موقع پر مدھیہ پردیش کے کسانوں نے بھی مرکزی وزیر سے تبادلۂ خیال کیا اور انہیں دہلی بلانے اور فلاحی اقدامات کے لیے شکریہ ادا کیا۔

*****

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno- 4774

 


(Release ID: 2157069)
Read this release in: English , Hindi , Nepali , Kannada