سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی ایس آئی آر - نیشنل فزیکل لیبارٹری نے‘ہر وقت، ہر شخص کے لیے پیمائش’ کے موضوع کے تحت دو روزہ قومی کانفرنس ایم اے پی آئی کے آئی 2025 کا انعقاد کیا

Posted On: 14 AUG 2025 11:23AM by PIB Delhi

سی ایس آئی آر-نیشنل فزیکل لیبارٹری، نئی دہلی نے 11 اور 12 اگست 2025 کو دو روزہ قومی کانفرنس ایم اے پی آئی کے آئی 2025 کا انعقاد کیا۔ کانفرنس کا موضوع ‘ہر وقت، ہر شخص کے لیے پیمائش’ تھا۔ اس پروگرام کا مقصد تمام متعلقہ فریقین کو ایک پلیٹ فارم پر لانا اور  ملک میں پیمائش کی شناخت کے سلسلے کو مضبوط کرنے اور ملک کی اقتصادی اور سماجی ترقی میں تعاون کرنے کےلیے پیمائش کے شعبے میں ترقی ، اختراع اور چیلنجز  کے بارے میں بات چیت کرنا تھا۔

سی ایس آئی آر-این پی ایل کی فزیکو-میکینیکل میٹرولوجی ڈویژن کی جانچنے اور اس کے استعمال کرنے کی سرگرمیوں کا ایک فلائرجاری کیاگیا۔ اس موقع پرمہمان خصوصی کے طور پر ڈاکٹر ناگہنومیہ، ڈائریکٹر، سینٹرل مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ(سی ایم ٹی آئی) بنگلور اور مہمانِ اعزاز کے طورقومی خطہ راجدھانی میں ہوا کے معیار کے انتظام سے متعلق کمیشن(سی اے کیو ایم) کے رکن(تکنیکی)  پرڈاکٹر ایس ڈی اتری موجود رہے۔ تقریب میں تقریباً 150 شرکاء نے شرکت کی اورپیمائش کے مختلف موضوعات پر  اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ کانفرنس میں پوسٹر سیشن بھی انعقاد کیا گیا جس میں ریسرچ اسکالزء، ریسر ایسوسی ایٹس،سائنسدان، تکنیکی افسران اور پی ایچ ڈی کے طلباء نے بھرپور حصہ لیا اور اہم تعاون دیا۔ کانفرنس میں کل 44 پوسٹرز شرکاء نے پیش کیے اور بہترین پوسٹرز کو انعامات سے نوازا گیا۔

اس موقع پر سی ایس آئی آر-این پی ایل نے ٹیکنالوجی‘ری سائیکلنگ میٹل/پولیمَر لیمینیٹ پر مبنی ایم ایل پیز برائے مواد کی بازیافت برائے تکنیکی اطلاق‘ صنعت کے حوالے کی۔

اختتامی تقریب میں پروفیسر وینو گوپل اچنتا، ڈائریکٹر، سی ایس آئی آر-این پی ایل نے ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں  پیمائش کے نظام کی  ضرورت اور کردار کو اجاگر کیا اور قومی پیمائش کے معیارات کی ترقی کے لیے اس کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے سی ایس آئی آر-نیشنل فزیکل لیبارٹری کے سائنسدانوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ملکی پیمائش کے معیارات خود تیار کریں۔


****

U.N-4696

(ش ح۔ م ع ن۔ع د)


(Release ID: 2156338)
Read this release in: English , Gujarati , Hindi