وزارت آیوش
آیوش کی وزارت کی مشاورتی کمیٹی کی پہلی میٹنگ 19 اگست ، 2025 ء کو ہوگی
مرکزی وزیر جناب پرتاپ راؤ جادھو مشاورتی کمیٹی کی پہلی میٹنگ کی صدارت کریں گے
حکومت نے 5 مئی ، 2025 ء کو وزیر اعظم مودی کی قیادت میں صحت کی مجموعی دیکھ بھال کے فروغ کے لیے علیحدہ آیوش مشاورتی کمیٹی تشکیل دی
Posted On:
13 AUG 2025 5:53PM by PIB Delhi
آیوش کی وزارت کی نئی تشکیل شدہ مشاورتی کمیٹی کی پہلی میٹنگ 19 اگست ، 2025 ء (منگل) کو ہو گی ۔ یہ میٹنگ وزارت اور اراکین پارلیمنٹ کے درمیان بامعنی بات چیت میں سہولت فراہم کرے گی، جس سے آیوش کے شعبے میں اہم اقدامات اور مستقبل کی حکمت عملیوں پر نظرثانی اور مشاورت ممکن ہوسکے گی۔ اس کمیٹی کی صدارت آیوش کے وزیر (آزادانہ چارج) اور صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت میں وزیر مملکت جناب پرتاپ راؤ جادھو کریں گے۔
حکومت ہند نے بھارت کے صحت کی دیکھ بھال کے فریم ورک میں آیوش نظام کی بڑھتی ہوئی مطابقت کو تسلیم کرتے ہوئے 5 مئی ، 2025 ء کو آیوش کی وزارت کے لیے ایک علیحدہ مشاورتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔
اس سے قبل ، وزارت آیوش سے متعلق معاملات کو وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی مشاورتی کمیٹی کے تحت حل کیا جاتا تھا۔ آیوش کے لیے ایک آزاد مشاورتی کمیٹی کی تشکیل ایک اہم ادارہ جاتی قدم کی نشاندہی کرتی ہے تاکہ آیوش سے متعلق پالیسیوں اور پروگراموں کے ساتھ مرکوز پارلیمانی نگرانی اور رابطوں کو یقینی بنایا جا سکے۔
آیوش کی وزارت کے لیے آزاد مشاورتی کمیٹی کی تشکیل ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں ادویات اور مجموعی صحت کی دیکھ بھال کے روایتی نظام کو مضبوط بنانے کے حکومت کے عزم کے مطابق ہے۔ وزیر اعظم نے آیوش نظام کو قومی صحت کے فریم ورک میں ضم کرنے اور بھارت کے روایتی طریقۂ علاج کو عالمی سطح پر فروغ دینے کی اہمیت پر مسلسل زور دیا ہے۔
یہ پیش رفت آیوش کے وزیر ( آزادانہ چارج ) کی مسلسل کوششوں اور پارلیمانی امور کی وزارت کی طرف سے مربوط کارروائی کا نتیجہ ہے، جس نے اس سال کے شروع میں کمیٹی کو نوٹیفائی کیا تھا۔
وزارت ، کمیٹی کے ارکان کے ساتھ نتیجہ خیز بات چیت کی منتظر ہے ، جس کا مقصد روایتی طریقۂ علاج کو مربوط کرنا اور پورے ملک میں مجموعی صحت کو فروغ دینا ہے۔
.................. . ............................................. . ......................
( ش ح ۔ ا ع خ ۔ ع ا )
U. No. 4671
(Release ID: 2156139)