بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جے این پی اے میں گرین اور ڈیجیٹل بحری راہداری سے متعلق مذاکرات، ممبئی میں انڈیا میری ٹائم ویک 2025 کی راہ ہموار


‘‘گرین اور ڈیجیٹل کوریڈورز اقتصادی ترقی، اختراع اور پائیداری کے محرک ہیں:’’ سربانندا سونووال

‘‘وادھون بندرگاہ اپنے پہلے ہی دنِ عملی آغاز سے دنیا کی سرفہرست 10 بندرگاہوں میں شامل ہونے کی جانب گامزن ہے:’’ دیویندر فڈنویس

‘‘گرین اور ڈیجیٹل شپنگ میں بھارت-سنگاپور شراکت داری عالمی تعاون کے لیے ایک مثالی نمونہ ہے:’’ گین کم یونگ

Posted On: 12 AUG 2025 8:51PM by PIB Delhi

بندرگاہوں ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت (ایم او پی ایس ڈبلیو) کے زیراہتمام جواہر لال نہرو پورٹ اتھارٹی (جے این پی اے) اور انڈین پورٹس ایسوسی ایشن (آئی پی اے) نے آج ممبئی میں ‘‘گرین اینڈ ڈیجیٹل بحری راہداری سے متعلق مذاکرات کا انعقاد کیا ،جس سے اکتوبر 2025 میں انڈیا میری ٹائم ویک کا مرحلہ طے ہوا ۔اس تقریب میں 300 سے زائد مندوبین نے شرکت کی جن میں اعلیٰ سرکاری عہدیداران، بین الاقوامی معززین، صنعت کے رہنما اور ملک و بیرونِ ملک سے تعلق رکھنے والے اہم میری ٹائم اسٹیک ہولڈرز شامل تھے۔

ایک ویڈیو پیغام میں، بندرگاہوں ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر (ایم او پی ایس ڈبلیو) سربانند سونووال نے کہا

کہ‘‘ہمارے وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی دور اندیش قیادت میں سنگاپور کے ساتھ ہمارے دو طرفہ تعلقات مختلف شعبوں میں فروغ پائے ہیں۔ بھارت-سنگاپور گرین و ڈیجیٹل شپنگ راہداری کم اخراج ٹیکنالوجی کے فروغ کو تیز کرے گا، ڈیجیٹل اوزاروں کو مضبوط بنائے گا اور بحری آپریشن میں تبدیلی لائے گا۔ یہ کوریڈورز محض تجارتی راستے نہیں بلکہ اقتصادی، گرین اور ڈیجیٹل راہداریاں ہیں جو عالمی تجارت کے ڈھانچے کو نئے سرے سے متعین کریں گی۔’’

مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڈنویس نے 2029 ، 2035 اور 2047 تک کے اہداف کے ساتھ مہاراشٹر کے سمندری روڈ میپ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وادھون پورٹ عملی آغاز(آپریشن )کے پہلے ہی دن سے عالمی سطح پر سرفہرست دس بندرگاہوں میں شامل ہونے کے لیے تیار ہے ، جس سے ہندوستان کے سمندری بنیادی ڈھانچے کے ماحولیاتی نظام میں تبدیلی آئے گی ۔

سنگاپور کے نائب وزیر اعظم، گین کم یونگ نے بھارت -سنگاپور کی 60 سالہ شراکت داری کو سراہتے ہوئے کہاکہ‘‘گرین شپنگ، قابلِ تجدید توانائی اور بحری اختراع کے شعبوں میں ہمارا تعاون ایک پائیدار مستقبل کی جانب منتقلی کو تیز کرے گا۔’’سنگاپور کے قائم مقام وزیر برائے ٹرانسپورٹ، جیفری سیاؤ نے کہاکہ‘‘بحری شعبے میں بھارت اور سنگاپور فطری اتحادی ہیں۔ گرین و ڈیجیٹل شپنگ کوریڈور پر ہونے والا آئندہ ایم او یو(مفاہمت نامہ)، جو ستمبر 2025 میں طے پائے گا، ٹیکنالوجی اور پائیداری پر مشترکہ کام کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔’’

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، ٹی کے رام چندرن، سیکرٹری، ایم او پی ایس ڈبلیونے بین الاقوامی راہداریوں کے کردار کو تجارت کو فروغ دینے، بحری حکمرانی اور علاقائی انضمام میں اہم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت-مڈل ایسٹ-یورپ اکنامک کوریڈور (آئی ایم ای ای سی)، انٹرنیشنل نارتھ-ساوتھ ٹرانسپورٹ کوریڈور (آئی این ایس ٹی سی)، اور ایسٹرن میری ٹائم کوریڈور (ای ایم سی) ‘‘ترقی کے انجن ہیں جو عالمی بحری انضمام اور پائیدار ترقی کو آگے بڑھاتے ہیں۔’’انہوں نے مزید کہا کہ بھارت-سنگاپور گرین و ڈیجیٹل شپنگ کوریڈور، جو مارچ 2025 میں ایک لیٹر آف انٹینٹ کے ذریعے رسمی شکل اختیار کر چکا ہے، دونوں ممالک کی صفائی توانائی، اسمارٹ لاجسٹکس، اور ڈیجیٹل اختراع کی ترجیحات سے ہم آہنگ ہے۔

آر لکشمنن، جوائنٹ سیکرٹری (بندرگاہیں) ایم او پی ایس ڈبلیو نے شرکاء کو انڈیا میری ٹائم ویک 2025 کے بارے میں آگاہ کیا اور کہا کہ یہ وزارت کا ایک مرکزی پلیٹ فارم ہے جو بھارت کی بحری صلاحیتوں، جدت، پالیسی وژن اور عالمی شراکت داریوں کو سامنے لاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سمندر کو متحد کرنا ، ون بحری وژن محض ایک نعرہ نہیں بلکہ ایک عہد ہے کہ ہم موجودہ جغرافیائی ماحول میں دنیا کے بحری اسٹیک ہولڈرز کو ایک ساتھ لائیں گے۔

انمیش شرد واگھ، آئی آر ایس، چیئرمین، جے این پی اے اور سی ایم ڈی، وی پی پی ایل، نے اپنے استقبالیہ خطاب میں جے این پی اے کے ہندوستان کی بحری وژن کو آگے بڑھانے میں مرکزی کردار پر زور دیا اور ‘‘سبز، ہوشیار اور زیادہ مربوط راہداریوں’’ کی سمت میں راستہ طے کرنے کا مطالبہ کیا۔ ایک روزہ مکالمے میں بحری اصلاحات، بنیادی ڈھانچے کی کامیابیوں، اور بین الاقوامی تعاون پر موضوعاتیاجلاس شامل تھے، جن کے بعد مضبوط اور پائیدار بحری اقتصادی راہداریوں پر پینل مباحثے ہوئے۔

انڈیا میری ٹائم ویک 2025 عالمی اور ملکی شراکت داروں کو اکٹھا کرے گا تاکہ جدت، پالیسی مکالمہ، اور سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے، جو بحری امرت کال وژن 2047 میں معاون ثابت ہوگا۔ لیڈرز ڈائیلاگ کا اختتام بھارت-سنگاپور گرین اینڈ ڈیجیٹل شپنگ کوریڈور کو آگے بڑھانے کے مشترکہ عزم کے ساتھ ہوا۔ اس تقریب کی معاونت ایسوسی ایشن آف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری آف انڈیا (اے ایس ایس اوسی ایچ اے ایم ) نے انڈسٹری پارٹنر کے طور پر اور گرینٹ تھورنٹن بھارت ایل ایل پی نے نالج پارٹنر کے طور پر کی۔

انڈیا میری ٹائم ویک 2025، 27 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2025 تک بمبئی نمائشی مرکز ،گورے گاؤں، ممبئی میں منعقد ہوگی۔ مزید معلومات کے لیے براہ کرم وزٹ کریں: [www.imw.org.in](http://www.imw.org.in)

j1.jpg

j2.gif

***

ش ح۔ ش آ۔ج

Uno-4644


(Release ID: 2155931)
Read this release in: English , Hindi , Marathi