سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پی ایم – دکش اسکیم کے تحت ہنرمندی تربیت

Posted On: 12 AUG 2025 4:39PM by PIB Delhi

پردھان منتری دکشتہ اور کشلتا سمپن ہِت گرہی (پی ایم - دکش) اسکیم کے تحت کل 1,87,305 افراد نے ہنر کی تربیت حاصل کی ہے۔

1,87,305 مستفیدین میں سے کل 73,102 مستفیدین (39فیصد) نے آج تک روزگار یا خود روزگار حاصل کیا ہے۔

پی ایم دکش اسکیم کے رہنما خطوط مندرجہ ذیل نگرانی کا طریقہ کار تجویز کرتے ہیں: -

 (i) تین کارپوریشنز، نیشنل شیڈیولڈ کاسٹس فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ایف ڈی سی)، نیشنل بیک ورڈ کلاسز فائنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این بی سی ایف ڈی سی) اور نیشنل صافی ملازمین فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس کے ایف ڈی سی) تمام تربیتی پروگراموں کی براہ راست نگرانی کرتے ہیں۔ اس میں سلیکشن کمیٹی کے اجلاسوں میں براہ راست یا ان کے نمائندوں کے ذریعے شرکت، سلیکشن کمیٹی کے اجلاس کے منٹس کا جائزہ جس میں ٹرینیز کی تفصیلات ہوں، تربیتی پروگراموں کی ای بیسڈ اور براہ راست نگرانی، مقررہ پورٹل میں تربیت یافتہ مستفیدین کی تفصیلات کو یکجا کرنا وغیرہ۔

 (ii) اس کے علاوہ، وقتاً فوقتاً پی ایم یو کی ٹیم/ ایس جے ای کی وزارت کے اہلکار معائنہ کے لیے جاری ٹریننگ سائٹ کا دورہ کرتے ہیں، مختلف سرگرمیوں کے لیے واٹس ایپ گروپس پر فوری معلومات، سی سی ٹی وی لگا کر تربیتی پروگراموں کی نگرانی اور معیار کے نتائج کی نگرانی کے لیے سیشن کی لائیو اسٹریمنگ بھی کی جاتی ہے۔ ایم او ایس جے ای/ پی ایم یو کے اہلکاروں کی طرف سے کئے گئے اچانک معائنہ کی بنیاد پر، اگر تربیتی اداروں کی کارکردگی غیر تسلی بخش پائی جاتی ہے، تو تربیتی اداروں سے پوزیشن واضح کرنے کو کہا جائے گا۔ جواب غیر تسلی بخش ہونے کی صورت میں پروگرام منسوخ کر دیے جائیں گے۔

پی ایم – دکش اسکیم کے رہنما خطوط کے مطابق، شارٹ ٹرم ٹریننگ پروگرام کے تحت، تربیتی اداروں کو اس بات کو یقینی بنانا ہوتا ہے کہ کم از کم 70فیصد امیدوار اپنی تربیت مکمل کرنے کے بعد اجرتی ملازمت یا خود روزگار کے ذریعے ملازمت حاصل کریں۔ اگر یہ معیار پورا نہیں ہوتا ہے تو، تربیتی لاگت کی تیسری قسط (30فیصد) روک دی جاتی ہے۔ تینوں کارپوریشنز، نیشنل شیڈیولڈ کاسٹ فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ایف ڈی سی)، نیشنل بیک ورڈ کلاسز فائنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این بی سی ایف ڈی سی) اور نیشنل صافی ملازمین فائنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس کے ایف ڈی سی)، ٹارگٹ گروپ کے اہل نوجوانوں کو قرض کی سہولیات اور امداد فراہم کرتے ہیں تاکہ وہ اپنے پروجیکٹوں کو قائم کرنے کے لیے پراجیکٹ کی تیاری، تربیت اور مالی امداد کے بعد روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے تربیت اور مالی مدد فراہم کریں۔

قومی مہارت اہلیت فریم ورک (این ایس ڈی ایف ) کے تعمیل کورسز میں تربیتی کورسز کا انعقاد کیا جاتا ہے جس کی بنیاد پر پینل میں شامل تربیتی اداروں کی طرف سے پیش کردہ تجاویز، طلب اور قابل عمل بیچ سائز، جغرافیائی حالات وغیرہ جیسے عوامل پر غور کیا جاتا ہے۔

یہ اطلاع سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر مملکت جناب بی ایل ورما کے ذریعہ آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی گئی۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:4604


(Release ID: 2155803)
Read this release in: English , Hindi , Bengali