ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ووکل فار لوکل  مہم

Posted On: 12 AUG 2025 3:15PM by PIB Delhi

آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں ٹیکسٹائل کے وزیر مملکت جناب پابتر مارگریٹا نے بتایا کہ ٹیکسٹائل کی وزارت  ہینڈلوم اور دستکاری کے شعبوں میں ہدف شدہ سوشل میڈیا مہمات اور بیداری پروگراموں کے ذریعے عوامی بیداری کو فروغ دیتی ہے ، جو اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز کے ذریعے اور ہریانہ کے حصار سمیت ملک بھر میں چوپالوں کا انعقاد کرکے اس شعبے کی اہمیت اور انفرادیت کو اجاگر کرتی ہے۔  پچھلے تین برسوں  کے دوران ، ریاست ہریانہ میں کل 27 چوپال اور ایک ہائرنگ آف اسٹال پروگرام کا انعقاد کیا گیا ، جس سے 731 مستحقین کو فائدہ  پہنچا  ہے۔

حکومت ہند کی وزارت ٹیکسٹائل ریاست ہریانہ سمیت ملک بھرمیں ہینڈلوم اور دستکاری کے شعبوں کے فروغ اور ترقی کے لیے درج ذیل اسکیمیں نافذ کر رہی ہے:

  1. قومی ہینڈلوم ڈیولپمنٹ پروگرام ؛
  2. خام مال کی سپلائی اسکیم ؛
  3. قومی دستکاری کا ترقیاتی پروگرام ؛
  4. جامع دستکاری کلسٹرکی ترقیاتی اسکیم۔

 مذکورہ اسکیموں کے تحت ، دیگر اقدامات کے علاوہ حکومت کرگھوں ، لوازمات اور ٹول کٹ کو اپ گریڈ کرنے کے لیے مالی مدد فراہم کرتی ہے ؛ کلسٹر ڈیولپمنٹ پہل کے تحت ہینڈلوم اور دستکاری کے لیے مصنوعات کی ترقی ؛ اور مارکیٹنگ کی پہل کے تحت نمائشوں / تقریبات کا انعقاد کرکے برانڈنگ کی سہولت کے  ذریعہ مقامی ہاتھ سے تیار مصنوعات کو فروغ دینے کے لیے مارکیٹنگ پلیٹ فارمز کی مدد  دی جاتی ہے۔

یہ اسکیمیں مقامی طور پر ہاتھ سے تیار کردہ مصنوعات کے معیار ، ڈیزائن ، بنیادی ڈھانچے اور مارکیٹ تک رسائی کو بہتر کرنےکے لیے کلسٹر ڈیولپمنٹ کو واضح طور پر فروغ دیتی ہیں، جس کا مقصد سونی پت اور حصار لوک سبھا حلقوں سمیت پورے ہندوستان میں بنکروں اور کاریگروں کو اپنی مصنوعات براہ راست صارفین کو فروخت کرنے کے لیے بااختیار بنانا ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح –م ش ع۔ ق ر)

U. No.4579


(Release ID: 2155683)
Read this release in: English , Hindi , Tamil