صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
معذور افراد کے لیے اٹھائے گئے اقدامات
Posted On:
12 AUG 2025 3:10PM by PIB Delhi
نیرامایا ہیلتھ انشورنس اسکیم معذور افراد کو ایک لاکھ روپے تک کا انشورنس کور فراہم کرتی ہے، جس کے لیے قبل از بیمہ طبی معائنہ کی ضرورت نہیں ہوتی تاکہ انہیں صحت کی معیاری اور سستی سہولیات بآسانی میسر ہوں
پی ایم- جے اےوائی 12کروڑ سے زائد غریب اور کمزور خاندانوں کو سالانہ 5 لاکھ روپے تک کی کیش لیس صحت بیمہ فراہم کرتی ہے، جس میں معذور افراد اور ایسے خاندان بھی شامل ہیں جن کے پاس کوئی صحت مند بالغ فرد موجود نہیں
نیشنل پالیسی فار ریئر ڈیزیزز 2021 کے تحت 63 نادر امراض کے علاج کے لیے 14 مخصوص سینٹر آف ایکسیلنس پر مالی امداد کے طور پر 50 لاکھ روپے تک کی مدد فراہم کی جاتی ہے، جس سے متاثرہ خاندانوں پر مالی بوجھ کم ہوتا ہے
مرکزی حکومت کی طرف سے نیرامایا ہیلتھ انشورنس اسکیم ، آیوشمان بھارت پردھان منتری-جن آروگیہ یوجنا (اے بی پی ایم-جے اے وائی) اور نادر امراض کے لیے قومی پالیسی (این پی آر ڈی) 2021 جیسی مختلف اسکیمیں شروع کی گئی ہیں ۔
معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے (دیویانگجن) کے مطابق، نیرامایا ہیلتھ انشورنس اسکیم معذور افراد کے لیے سستی صحت بیمہ فراہم کرتی ہے، جو بغیر پہلے سے طبی معائنہ کے ایک لاکھ روپے تک کی کوریج پیش کرتی ہے۔
پی ایم -جے اے وائی بھارت کی تقریباً 12 کروڑ خاندانوں کو، جو ملک کی آبادی کے نچلے 40 فیصد حصہ پر مشتمل ہیں، سالانہ 5 لاکھ روپے تک کی کیش لیس صحت کی سہولت فراہم کرتی ہے جو ثانوی اور ثالثی ہسپتال میں داخلے کے لیے ہے۔ پی ایم -جے اے وائی کے تحت اسکیم کے مستحق افراد کی فہرست سماجی و اقتصادی ذات پات مردم شماری (ایس ای سی سی-2011) میں شامل غریب اور کمزور خاندانوں پر مشتمل ہے۔ ایس ای سی سی-2011 میں دیہی علاقوں کے لیے محرومی کے معیار بھی شامل ہیں، جن میں سے ایک معیار یہ ہے کہ ‘‘معذور رکن ہو اور کوئی صحت مند بالغ رکن نہ ہو’’۔
این پی آر ڈی مخصوص سینٹرز آف ایکسیلنس میں شناخت شدہ 63 نادر امراض کے علاج کے لیے 50 لاکھ روپے تک مالی معاونت فراہم کرتی ہے، جس سے متاثرہ افراد کی جیب پر پڑنے والا مالی بوجھ نمایاں طور پر کم ہو جاتا ہے۔
مزید برآں، انشورنس ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف انڈیا (آئی آر ڈی اے آئی) کا ہیلتھ انشورنس سے متعلق ماسٹر سرکلر مورخہ 29 مئی 2024 انشورنس کمپنیوں کو ہدایت دیتا ہے کہ وہ پالیسی ہولڈرز اور ممکنہ صارفین کو وسیع تر انتخاب فراہم کرنے کے لیے مختلف پراڈکٹس، اضافی کوریج (ایڈ-آنز) اور رائیڈرز متعارف کرائیں، جو تمام عمر کے افراد، موجودہ طبی مسائل، پہلے سے موجود بیماریوں اور دائمی امراض کو بھی شامل کریں۔
یہ معلومات صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت جناب پرتاپ راؤ جادھو نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
*****
UR-4572
(ش ح۔ ش آ۔ا ک م)
(Release ID: 2155569)