عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 قومی انوبھَو ایوارڈز — شاندار خدمات کے ایک عشرے کا جشن


قومی انوبھَو ایوارڈز نے کامیابیوں کے 10 سالہ سفر کو مکمل کر لیا

گزشتہ 10 برسوں میں انوبھَو پورٹل پر 12,500 سے زائد تحریری مضامین شائع کیے گئے

قومی انوبھَو ایوارڈز 2025، قومی انوبھَو ایوارڈز اسکیم 2025 کے تحت، 18 اگست 2025 کو،عملہ، عوامی شکایات و پنشن کی وزارت کے مرکزی وزیر مملکت، ڈاکٹر جتندر سنگھ کی جانب سے عطا کیے جائیں گے

Posted On: 11 AUG 2025 5:58PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے نظریے کے مطابق، پنشن و  پینشن حاصل کرنے والوں کی فلاح کے محکمہ (ڈی او پی پی ڈبلیو) نے 2015 میں ایک آن لائن پلیٹ فارم "انوبھَو" کا آغاز کرتے ہوئے سبکدوش ملازمین کی ذاتی یادداشتوں کے ذریعے ہندوستان کی انتظامی تاریخ کو محفوظ کرنے کا ایک مشکل مگر اہم کام اپنے ذمے لیا۔

سبکدوش ملازمین کی حوصلہ افزائی اور ترغیب دینے کے لیے، 2015 میں 5 قومی انوبھَو ایوارڈز دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ کوئی بھی ملازم جو آئندہ 8 ماہ میں ریٹائر ہونے والا ہو یا جو گزشتہ 3 برس کے اندر ریٹائر ہو چکا ہو، وہ اپنے تجربات پر مشتمل تحریر اس پورٹل پر جمع کرا سکتا ہے، جسے بعد ازاں اُس وزارت یا محکمے کی جانب سے شائع کیا جاتا ہے جہاں سے وہ ریٹائر ہوا ہو۔ اس کے بعد محکمہ ڈی او پی پی ڈبلیو شائع شدہ تحریر کا جائزہ لیتا ہے اور اُن میں سے 5 انوبھَو ایوارڈز یا 10 انوبھَو جیوری ایوارڈز کے لیے فائنل انتخاب کرتا ہے۔

2025 میں قومی انوبھَو ایوارڈز اپنے شاندار خدمات کے 10 برس مکمل کر رہے ہیں، جن میں انوبھَو پورٹل پر 12,500 سے زائد یادداشتیں شائع ہو چکی ہیں، جو ان ایوارڈز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو ظاہر کرتی ہیں۔

یہ ایوارڈز قومی انوبھَو ایوارڈز اسکیم کے تحت دیے جاتے ہیں، جس میں وقت کے ساتھ کئی اصلاحات اور اقدامات متعارف کرائے گئے تاکہ انوبھَو پورٹل کے مقاصد کو بہتر طریقے سے پورا کیا جا سکے۔

2022 میں "انوبھَو ایوارڈیز اسپیک" کے عنوان سے ایک ویبینار سیریز شروع کی گئی، جس میں ایوارڈ یافتگان اپنے تجربات سبکدوش ہونے والے ملازمین سے شیئر کرتے اور اُنہیں اسکیم میں شرکت کی ترغیب دیتے ہیں۔

2023 میں، 5 انوبھَو ایوارڈز کے علاوہ 10 انوبھَو جیوری ایوارڈز بھی متعارف کرائے گئے، جس سے کل ایوارڈز کی تعداد 15 ہو گئی، تاکہ زیادہ سے زیادہ شمولیت ممکن ہو۔ اسی سال، تین تنخواہی گروپوں — پے لیول 1 سے 6، پے لیول 7 سے 12، اور پے لیول 13 اور اس سے اوپر — کے لیے مخصوص تعداد میں ایوارڈز مختص کیے گئے، تاکہ ہر سطح کے ملازمین، خاص طور پر نچلے درجے کے افسران کی شمولیت یقینی بنائی جا سکے۔

2024 میں، جانچ کے عمل میں شفافیت لانے کے لیے مارکنگ سسٹم متعارف کرایا گیا اور 12 سرکاری بینکوں اور مرکزی سرکاری شعبے کے مرکزی اداروں کے ملازمین کو بھی اس اسکیم میں شامل کیا گیا، تاکہ ملک کی تعمیر میں اُن کے کردار کو تسلیم کیا جا سکے اور شمولیت کا دائرہ وسیع ہو۔

2025 میں، حال ہی میں جاری کردہ قومی انوبھَو ایوارڈز اسکیم 2026 میں مارکنگ سسٹم کے اندر ’فیڈ بیک/ تجاویز ‘کے لیے بھی نمبرز مختص کیے گئے ہیں۔

 2016 سے اب تک ہر سال منعقد ہونے والی 7 تقاریب (سوائے 2020 اور 2021 کے، جو کووِڈ وبا کے باعث منسوخ ہوئیں) میں 59 انوبھَو ایوارڈز اور 19 انوبھَو جیوری ایوارڈز دیے جا چکے ہیں۔ انوبھَو پورٹل پر تحریری یادداشتوں کے سب سے زیادہ شراکت دار ادارے سی آر پی ایف، سی آئی ایس ایف اور ڈی آر ڈی او ہیں، جبکہ سب سے زیادہ ایوارڈز ڈی آر ڈی او، سی آر پی ایف اور وزارت ریلوے نے حاصل کیے ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ، وزیر مملکت (پی پی) 2023 میں ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے ساتھ

موجودہ سال 2025 میں قومی انوبھو ایوارڈز اسکیم کے تحت 42 وزارتوں/محکموں/تنظیموں کی تحریریں شائع کی گئیں۔ وزارتوں اور محکموں کی جانب سے شائع کی گئی تقریباً 1500 تحریروں میں سے 15 تحریریں، جنہیں ایوارڈ دیے جائیں گے، ایک طویل اور تفصیلی جانچ پڑتال کے عمل کے ذریعے نہایت محنت سے منتخب کی گئی ہیں۔ پہلی مرتبہ سرکاری شعبے کے بینک (اسٹیٹ بینک آف انڈیا) اور سرکاری شعبے کے مرکزی ادارے (بی ایچ ای ایل) کے ملازمین اعزاز حاصل کرنے والوں میں شامل ہوئے ہیں۔

پینشن اور پنشنرز ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ قومی انوبھو ایوارڈز کی سنہری دہائی کا جشن 18 اگست 2025 کو نئی دہلی کے وگیان بھون میں ہونے والی آٹھویں تقریب میں منائے گا، جہاں مملکتی وزیر (عملہ، عوامی شکایات و پنشن) ڈاکٹر جتیندر سنگھ قومی سطح کی اس تقریب میں 11 وزارتوں/محکموں سے تعلق رکھنے والے 15 ایوارڈ یافتگان کو اعزاز سے نوازینگے۔ کل ایوارڈ یافتگان میں سے ایک تہائی خواتین ملازمین ہیں، جو حکمرانی میں ان کی بڑھتی ہوئی شمولیت اور خدمات کی عکاسی کرتا ہے۔

*****

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U : 4528 )


(Release ID: 2155281)
Read this release in: English , Hindi