عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں ای سروس ڈلیوری میں بہتری اور ای سروسز میں اضافے کے لئے ڈی اے آر پی جی کا ریاستوں/مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے رائٹ ٹو سروسز (آر ٹی ایس) کمشنروں کے ساتھ تعاون
ہندوستان میں ای سروسز کی کل تعداد 22,000 سے متجاوز، ای سروسز کی مکمل فراہمی کے روڈ میپ پر تبادلۂ خیال کیا گیا
این سی جی جی آئندہ 9 ماہ میں رائٹ ٹو سروسز کمیشنز کے فوائد اور بہتر سروس ڈلیوری پر ان کے اثرات کو ایک جامع مطالعے میں دستاویزی شکل دے گا
سی پی گرامز اور آر ٹی ایس کا پائلٹ اے پی آئی انٹیگریشن، ہریانہ آر ٹی ایس کمیشن کے ساتھ ریاستی سطح کی خدمات سے متعلق شکایات کے بروقت ڈیٹا شیئرنگ کے لیے مکمل ہونے کے قریب
Posted On:
09 AUG 2025 12:16PM by PIB Delhi
نیسڈا وے فارورڈ کے تحت عوامی خدمات کی ترسیل کے فریم ورک کو مزید مضبوط کرنے کے لیے محکمہ انتظامی اصلاحات و عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی) نے آر ٹی ایس کمشنروں کے ساتھ اشتراک میں ریاستوں/مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے آر ٹی ایس کمیشنز کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا۔ یہ اجلاس آج، 8 اگست 2025 کو سکریٹری ڈی اے آر پی جی جناب وی سرینیواس کی صدارت میں ہوا، جس میں چندی گڑھ، پنجاب، اتراکھنڈ، میگھالیہ، آسام، مغربی بنگال، ہریانہ اور مہاراشٹر کے آٹھ آر ٹی ایس کمشنروں نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل، نیشنل سینٹر فار گُڈ گورننس (این سی جی جی) ڈاکٹر سریندر کمار باگڑے بھی موجود تھے۔
سکریٹری ڈی اے آر پی جی نے اُن ریاستوں میں ای سروسز میں اضافے کو اجاگر کیا جہاں آر ٹی ایس کمیشنز قائم ہیں اور آر ٹی ایس فریم ورک کے ذریعے نیسڈا کے تحت ای سروس ڈلیوری کو بہتر بنانے کے لیے مزید گہرے اشتراک کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سی پی گرامز پورٹل کا آر ٹی ایس کمیشنز کی ویب سائٹس کے ساتھ اے پی آئی لنکیج مکمل ہونے کے قریب ہے، جس سے ریاستی سطح کی خدمات سے متعلق شکایات کا بروقت ڈیٹا شیئرنگ ممکن ہو سکے، تاکہ ریاستی شکایات افسران بہتر نگرانی کر سکیں۔ آر ٹی ایس کمشنرز، ڈی اے آر پی جی کے ساتھ مل کر زمین، محنت، مالیات اور ماحولیات کے چار اہم شعبوں میں رائٹ ٹو سروسیز ایکٹ کے تحت ای سروسز میں اضافہ کریں گے، تاکہ زندگی اور کاروبار میں آسانی فراہم کی جا سکے اور ضابطوں میں نرمی کے مقاصد کے مطابق پیش رفت ہو۔ آر ٹی ایس کمیشنز سے کہا گیا کہ وہ ریاستوں کی معاونت سے ان شعبوں کی خدمات کو نوٹیفائیڈ سروسز کی فہرست میں شامل کرنے کے امکانات کا جائزہ لیں۔
فی الحال، ریاستیں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقے نیسڈا فریم ورک کے تحت 22,000 سے زیادہ ای سروسز رپورٹ کر رہے ہیں۔ ان خدمات کا جائزہ این آئی سی کے تیار کردہ اے اے کے ایل اے این بینچ مارکنگ ٹول کے ذریعے کیا جا رہا ہے، تاکہ خدمات تک آسان رسائی میں بہتری لائی جا سکے۔ آر ٹی ایس کمیشنز کی بہترین پریکٹسز کو نیسڈا کی ماہانہ رپورٹوں میں اپنانے کے لیے شامل کیا جاتا ہے اور عوامی خدمات کی ترسیل اور شکایات کے ازالے پر آر ٹی ایس کمیشنز کے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے این سی جی جی کی جانب سے ایک مطالعہ کیا جا رہا ہے۔
ڈاکٹر سریندر کمار باگڑے، ڈائریکٹر جنرل این سی جی جی، نے ریاستوں/مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں آر ٹی ایس ایکٹ کے فوائد پر این سی جی جی کے مطالعے کا ایک جائزہ پیش کیا اور اس 9 ماہ کے مطالعے کے دائرۂ کار اور مقصد کی وضاحت کی۔ مہاراشٹر کے سابق کمشنر جناب سوا دھین کشٹریہ نے اس مطالعے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ اچھی طرزِ حکمرانی اور خدمات کی ترسیل کے درمیان تعلق کو واضح کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
آر ٹی ایس کمشنرز کو ڈی اے آر پی جی کی (ایس سی آئی) ریاستی اشتراکی پہل کے تحت تجاویز پیش کرنے کی دعوت دی گئی، تاکہ خدمات کی فراہمی میں بہتری اور شکایات کے ازالے کے لیے ڈیجیٹل سروسز میں توسیع کی جا سکے۔ یہ پہل حکومتِ ہند کے ڈیجیٹل تبدیلی اور مؤثر عوامی خدمات کی ترسیل کے وسیع تر ویژن سے ہم آہنگ ہے اور شہریوں کو بااختیار بنانے اور طرزِ حکمرانی کے نتائج کو بہتر بنانے کی جاری کوششوں کی عکاسی کرتی ہے۔
*****
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno- 4438
(Release ID: 2154615)