الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

انڈیا اے آئی اور نیشنل کینسر گرڈ کی طرف سے کینسر کی جانچ، تشخیص اور علاج میں اے آئی جدتوں کی معاونت کے لیے ’’کیچ گرانٹ پروگرام‘‘ کا آغاز


منتخب شدہ زیادہ سے زیادہ10 منصوبوں کو پائلٹ گرانٹس میں50 لاکھ روپے تک اور ملک گیر نفاذ کے لیے اسکیل اَپ فنڈنگ میں1 کروڑ روپے تک فراہم کیے جائیں گے

اسٹارٹ اپس، ہیلتھ ٹیک کمپنیاں، تعلیمی ادارے اور اسپتال2 ستمبر2025 تک درخواست دے سکتے ہیں

Posted On: 08 AUG 2025 6:44PM by PIB Delhi

انڈیا اے آئی انڈیپنڈنٹ بزنس ڈویژن (آئی بی ڈی) نے نیشنل کینسر گرڈ (این سی جی) کے تعاون سے ’’کینسر اے آئی اینڈ ٹیکنالوجی چیلنج(سی اے ٹی سی ایچ)‘‘ گرانٹ پروگرام کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد جدید مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی حل تیار کرنا اور نافذ کرنا ہے، تاکہ بھارت میں کینسر کی جانچ، تشخیص، علاج میں معاونت اور صحت کی دیکھ بھال کے انتظام کو مضبوط بنایا جا سکے۔

کیچ گرانٹ پروگرام کے تحت منتخب ٹیموں — جن میں ٹیکنالوجی کے ماہرین اور کلینیکل ادارے شامل ہوں — کو فی منصوبہ 50 لاکھ روپے تک فراہم کیے جائیں گے۔ یہ گرانٹس انڈیا اے آئی اور این سی جی کی جانب سے مشترکہ طور پر دیئے جائیں گے۔ اس منصوبے کا مقصد این سی جی کے اسپتال نیٹ ورک میں اے آئی حل کو پائلٹ بنیاد پر نافذ کرنا ہے، تاکہ کلینیکل اثرات اور عملی تیاری کے ثابت شدہ نتائج کی بنیاد پر مستقبل میں بڑے پیمانے پر اسے اپنایا جا سکے۔

کامیاب پائلٹ منصوبے انڈیا اے آئی کی جانب سے 1 کروڑ روپے تک کے اضافی ’’اسکیل اَپ‘‘ گرانٹ کے بھی اہل ہو سکتے ہیں، تاکہ انہیں این سی جی نیٹ ورک یا قومی سطح پر مزید پھیلایا جا سکے۔

یہ چیلنج ان شعبوں پر توجہ دے گا جن کا اثر زیادہ ہے، جن میں اے آئی سے چلنے والی اسکریننگ، تشخیص، کلینیکل ڈسیژن سپورٹ، مریضوں کی شمولیت، عملی کارکردگی، تحقیق اور ڈیٹا کا انتظام شامل ہیں۔ اس مرحلے میں زیادہ سے زیادہ 10 تجاویز کو پائلٹ کے لیے منتخب کیا جائے گا، جن کا انتخاب تکنیکی پختگی، عمل درآمد کی صلاحیت اور صحت کی خدمات کی ضروریات سے مطابقت کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

درخواست دہندگان میں اسٹارٹ اپس، ہیلتھ ٹیکنالوجی کمپنیاں، تعلیمی ادارے اور سرکاری یا نجی اسپتال شامل ہو سکتے ہیں۔ کلینیکل لیڈز (اسپتال یا معالجین) اور ٹیکنیکل لیڈز (ٹیکنالوجی ڈیولپرز) کی مشترکہ درخواستوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ پروگرام میں ذمہ دار اے آئی ڈیولپمنٹ، کلینیکل توثیق، اور بھارتی صحت کے نظام میں نفاذ کے لیے تیاری پر زور دیا جائے گا۔

درخواستیں انڈیا اے آئی اور این سی جی کے آن لائن پورٹل کے ذریعے جمع کرائی جائیں گی۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 2 ستمبر2025 ہے۔

مزید معلومات اور درخواست دینے کے لیے ملاحظہ کریں:

https://indiaai.gov.in/article/accelerating-oncology-innovation-launch-of-the-indiaai-ncg-cancer-ai-technology-challenge-catch

انڈیا اے آئی، جو وزارتِ الیکٹرانکس و اطلاعاتی ٹیکنالوجی (ایم ای آئی ٹی وائی) کے تحت ڈجیٹل انڈیا کارپوریشن (ڈی آئی سی) کا ایک آزادانہ تجارتی شعبہ ہے، ’’انڈیا اے آئی مشن‘‘ کی نفاذی ایجنسی ہے، جس کا مقصد معاشرے کے ہر طبقے تک اے آئی کے فوائد پہنچانا، بھارت کی اس میدان میں عالمی قیادت کو مضبوط بنانا، تکنیکی خود انحصاری کو فروغ دینا اور اے آئی کے اخلاقی و ذمہ دارانہ استعمال کو یقینی بنانا ہے۔

*****

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-4430

 


(Release ID: 2154462)
Read this release in: English