الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آدھار پر مبنی چہرے کی شناخت  نے جولائی میں19.36کروڑ لین دین کے ساتھ اب تک کی بلند ترین سطح حاصل کر لی، ایک ہی دن میں سب سے زیادہ چہرے کی شناخت والے  لین دین کا نیا ریکارڈ قائم


یکم جولائی2025 کو ایک ہی دن میں 1.22 کروڑ سے زائد فیس آتھنٹیکیشن لین دین ریکارڈ کیے گئے، جو اب تک کا سب سے زیادہ ہے

قومی طبی کمیشن کے تحت میڈیکل کالجوں نے حاضری درج کرنے کے لیے فیس آتھنٹیکیشن کو اختیار کر لیا ہے

Posted On: 08 AUG 2025 5:48PM by PIB Delhi

نئی دہلی: آدھار پر مبنی چہرے کی شناخت  نے جولائی 2025 میں 19.36 کروڑ لین دین کے ساتھ اب تک کی بلند ترین سطح حاصل کر لی، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 5.77 کروڑ تھی۔ یہ اضافہ اس سہولت کے بڑھتے ہوئے اپنانے، استعمال اور خدمات کے حصول و فراہمی میں اس کی افادیت کو ظاہر کرتا ہے۔

آدھار فیس آتھنٹیکیشن سلوشن میں ماہ بہ ماہ مسلسل ترقی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ جون کے مقابلے میں جولائی کے فیس آتھنٹیکیشن لین دین میں 22 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جولائی میں ایک ہی دن میں سب سے زیادہ فیس آتھنٹیکیشن لین دین کا ریکارڈ بھی قائم ہوا — یکم جولائی 2025 کو 1.22 کروڑ سے زائد لین دین۔ اس سے قبل یکم مارچ 2025 کو 1.07 کروڑ کا ریکارڈ تھا۔

150 سے زیادہ ادارے، جن میں سرکاری وزارتیں و محکمے، مالیاتی ادارے، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں، ٹیلی کام سروس فراہم کنندگان وغیرہ شامل ہیں، مستفیدین کو سہل انداز میں خدمات و فوائد کی ترسیل کے لیے فیس آتھنٹیکیشن کا استعمال کر رہے ہیں۔ یہ اے آئی پر مبنی فیس آتھنٹیکیشن طریقہ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں پلیٹ فارمز پر کام کرتا ہے۔

آدھار فیس آتھنٹیکیشن کو ’’نیشنل سوشل اسسٹنس پروگرام(این ایس اے پی)‘‘ کے ساتھ بھی مربوط کیا گیا ہے، جس کے ذریعے مستحق مستفیدین کو محفوظ اور بغیر رابطے کے سماجی تحفظ کے فوائد فراہم کیے جا رہے ہیں۔ جولائی سے اب تک 13.66 لاکھ مستفیدین نے اپنی شناخت فیس آتھنٹیکیشن کے ذریعے تصدیق کی ہے۔

قومی طبی کمیشن (این ایم سی) کے تحت تمام 850 میڈیکل کالجوں اور اداروں میں حاضری درج کرنے کے لیے آدھار فیس آتھنٹیکیشن کو اختیار کر لیا گیا ہے۔ اسی طرح، مرکزی بھرتی کے ادارے جیسے اسٹاف سلیکشن کمیشن اور ریلوے ریکروٹمنٹ بورڈ بھی امیدواروں کی رجسٹریشن اور تصدیق کے لیے اس سہولت کا استعمال کر رہے ہیں۔

مجموعی طور پر، منفرد شناختی اتھارٹی آف انڈیا (یو آئی ڈی اے آئی) نے جولائی میں 221 کروڑ آدھار آتھنٹیکیشن لین دین ریکارڈ کیے، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 3.8 فیصد زیادہ ہیں۔

ٹرانزکشن میں یہ اضافہ اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ آدھار پر مبنی آتھنٹیکیشن مؤثر فلاحی خدمات کی ترسیل اور مختلف سروس فراہم کنندگان کی اختیاری خدمات کے حصول میں سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے۔ یہ لاکھوں لوگوں کے لیے ’’آسان زندگی‘‘ کا محرک ہے۔

اسی طرح، جولائی میں 39.56 کروڑ ای-کے وائی سی لین دین انجام پائے۔ آدھار ای-کے وائی سی سروس بینکاری اور غیر بینکاری مالیاتی خدمات سمیت مختلف شعبوں میں صارف کے تجربے کو بہتر بنانے اور کاروبار میں آسانی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

*****

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-4429


(Release ID: 2154455)
Read this release in: English , Hindi