قومی انسانی حقوق کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

این ایچ آر سی نے مہاراشٹر کے ناندیڈ سٹی ٹاؤن شپ کے قریب پی ایم سی سے متعلق پانی کی نکاسی کے کام کے دوران کھائی میں ملبہ گرنے سے ایک شخص کی ہلاکت اور تین دیگر کے زخمی ہونے کی میڈیا رپورٹ پر از خود نوٹس لیا ہے


ریاستی چیف سکریٹری کو نوٹس جاری کر کے دو ہفتوں کے اندر اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب

رپورٹ میں زخمی افراد کی صحت کی صورتحال اور متاثرہ شخص کے لواحقین کو دی گئی کسی بھی قسم کی معاوضے کی تفصیل شامل ہونا متوقع ہے

Posted On: 08 AUG 2025 4:38PM by PIB Delhi

نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن (این ایچ آر سی) نے ایک میڈیا رپورٹ کا از خود نوٹس لیا ہے جس کے مطابق پونے میونسپل کارپوریشن سے متعلق ڈرینیج ) پانی کو باہر کرنے (کے کام کے دوران ملبہ گرنے سے ایک مزدور ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ مہاراشٹرا کے نانڈیڈ سٹی ٹاؤن شپ کے قریب کھودی گئی کھائی میں 4 جولائی 2025 کو پیش آیا۔

کمیشن نے مشاہدہ کیا ہے کہ اگر خبر میں شائع شدہ تفصیلات درست ہیں تو یہ واقعہ متاثرہ شخص کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کا معاملہ بنتا ہے۔ لہٰذا، کمیشن نے حکومت مہاراشٹرا کے چیف سیکریٹری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر اس واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ اس رپورٹ میں زخمی افراد کی صحت کی صورتحال اور متاثرہ شخص کے لواحقین کو دی گئی کسی بھی قسم کی معاوضے کی معلومات بھی شامل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ، 5 اگست 2025 کو کیا گیا ، یہ کام جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی ریور امپروومنٹ پروجیکٹ کا حصہ تھا ، جس میں علاقے میں نئے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس اور نکاسی آب کی لائنیں تعمیر کرنا شامل ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق، جو 5 اگست 2025 کو شائع ہوئی، یہ کام جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی  کے دریاؤں کی بہتری کے منصوبے کا حصہ تھا، جس میں اس علاقے میں نئے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس اور ڈرینیج)پانی کو باہر کرنے) لائنوں کی تعمیر شامل ہے۔

 

*****

ش ح-ش آ-م الف

UR No-4384


(Release ID: 2154252)
Read this release in: English , Marathi , Hindi