شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کابینہ نے آسام اور تریپورہ کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکجز (ایس ڈی پی) کی مرکزی سیکٹر کی موجودہ اسکیم کے تحت 4,250 کروڑ روپے کی کل اخراجات سےچار نئے اجزاء کو منظوری دی ہے

Posted On: 08 AUG 2025 4:17PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے آسام اور ترپورہ کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکجز (ایس ڈی پی) کی موجودہ مرکزی  سیکٹرکی موجودہ اسکیم کے تحت کل 4,250 کروڑ روپے کے کل اخراجات کے ساتھ چار نئے اجزاء کی منظوری دی ہے۔

تفصیلات:

  • آسام میں آدیواسی آباد علاقوں؍دیہات کی ترقی کے لیے 500 کروڑ روپے مختص کے گئے جو حکومت ہند اور آسام کی حکومت کے مابین آدیواسی گروپوں کے ساتھ تصفیہ سے متعلق مفاہمت کے اقرار نامے کے مطابق ہیں۔
  • آسام میں شمالی کیچر ہلز خودمختار کونسل(این سی ایچ اے سی) کے علاقے جہاں ڈیمسا نیشنل لبریشن آرمی(ڈی این ایل اے) اور ڈیمسا پیپلز سپریم کونسل(ڈی پی ایس سی) کے گروپس آباد ہیں، اس علاقہ کی کی ترقی کے لیے 500 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جو حکومت ہند اور آسام حکومت کے مابین دستخط شدہ مفاہمت نامے (MoS) کے مطابق ہیں۔
  •  آسام ریاست میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے 3,000 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جو حکومت ہند اور آسام حکومت کے مابین اُلفا گروپس کے ساتھ دستخط شدہ تصفیہ سے متعلق مفاہمت کے اقرار نامے (ایم او ایس) کے مطابق ہیں۔
    • تریپورہ کے قبائل کی ترقی کے لیے 250 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جو حکومت ہند اور ترپورہ حکومت کے مابین نیشنل لبریشن فرنٹ آف تریپورہ (این ایل ایف ٹی )اور آل ترپورہ ٹائیگر فورس(اے ٹی ٹی ایف) گروپس کے ساتھ دستخط شدہ ایم او ایس کے مطابق ہیں۔

مالی اثرات:

تجویز کردہ چار نئے اجزاء کے لیے کل 7,250 کروڑ روپے خرچ ہوں گے، جن میں سے 4,250 کروڑ روپے موجودہ مرکزی شعبہ جاتی اسکیم برائے خصوصی ترقیاتی پیکجز کے تحت آسام (4,000 کروڑ روپے) اور تریپورہ (250 کروڑ روپے) کے لیے فراہم کیے جائیں گے، جبکہ باقی 3,000 کروڑ روپے آسام کی ریاستی حکومت اپنے دستیاب وسائل سے فراہم کرے گی۔


چار ہزار 250کروڑ روپے میں سے 4,000 کروڑ روپے کی رقم پانچ سال کی مدت کے لیے مالی سال26-2025 سے30-2029 تک آسام کے تین اجزاء کے لیے مختص ہے، جبکہ 250 کروڑ روپے کی رقم چار سال کی مدت کے لیے مالی سال26-2025سے29-2028 تک ترپورہ کے ایک جزو کے لیے مختص ہے، جو حکومت ہند، آسام اور ترپورہ کی ریاستی حکومتوں اور متعلقہ نسلی گروپس کے مابین دستخط شدہ مفاہمت نامے کے مطابق ہے۔

روزگار کے مواقع کی فراہمی کے ساتھ اثرات:

  • بنادی ڈھانچے اور روزگار سے متعلق منصوبے نئی ملازمتیں پیدا کریں گے۔
  • ہنر کی ترقی، آمدنی کے ذرائع اور مقامی کاروبار کے ذریعے نوجوانوں اور خواتین کو فائدہ پہنچے گا-
  • استحکام لانے اور متاثرہ کمیونٹیوں کو مرکزی دھارے میں شامل کرنے کی توقع ہے۔

فائدے:

یہ منصوبہ خاص طور پر شمال مشرقی ریاستیں آسام اور تریپورہ پر مرکوز ہے۔ یہ درج ذیل طریقوں سے مساوات کو فروغ دے گا:

  • ایسے کمزور اور پسماندہ طبقات کی معاشی و سماجی حالت کو بہتر بنایا جائے گا جو مختلف موجودہ حکومتی اسکیموں سے مناسب فائدہ نہیں اٹھا سکے؛
  • روزگار کے مواقع بڑھائے جائیں گے، صحت کی خدمات فراہم کی جائیں گی، طور پر نوجوانوں اور خواتین کے لیےتعلیم، ہنر مندی اور روزگار کے ذرائع کو فروغ دیا جائے گا-
  • ملک کے دیگر حصوں سے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بڑھایا جائے گا، جس سے شمال مشرقی خطے کے لوگوں کے لیے اضافی روزگار اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

اس منصوبے کے ذریعے آسام میں آدیواسی اور ڈیمسا کمیونٹیز کے لاکھوں لوگ، آسام کے مختلف اضلاع میں رہنے والے لوگ اور تریپورا کی قبائلی برادریوں کو فائدہ پہنچے گا۔

یہ مرکزی شعبہ جات کی موجودہ خصوصی ترقیاتی پیکجز کی  اسکیم کے تحت ایک نئی پہل ہے۔ گزشتہ مفاہمت نامے کی بنیاد پر بنائے گئے پیکجز (مثلاً بوڈو اور کربی گروپس کے لیے) نے امن قائم کرنے اور ترقی میں مثبت نتائج دکھائے ہیں۔

پس منظر:

حکومت ہند، ریاستی حکومت آسام اور تریپورا نے متعلقہ نسلی گروپوں (آدیواسی گروپس – 2022،ڈی این ایل اے؍ڈی پی ایس سی-  – 2023،الفا-2023، این ایل ایف ٹی؍اے ٹی ٹی ایف-2024) کے ساتھ تصفیہ سے متعلق مفاہمت کے اقرار نامے پر دستخط کیے ہیں۔تصفیہ سے متعلق مفاہمت کے اقرار نامے کا مقصد امن، جامع ترقی اور بنیادی ڈھانچوں و سماجی و اقتصادی منصوبوں کے ذریعے بحالی کو فروغ دینا ہے۔

 

****

U.N-4387

(ش ح۔م ع ن۔ش ب ن)


(Release ID: 2154242)