نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
نوجوانوں کا روحانی اجلاس
اس اجلاس میں 120 روحانی تنظیموں کے 600 نوجوان نمائندوں نے شرکت کی
نشہ مکت بھارت کے لیے کاشی سنکلپ کااجراء
Posted On:
07 AUG 2025 4:18PM by PIB Delhi
حکومت نے حال ہی میں وارانسی میں 18 سے 20 جولائی 2025 تک تین روزہ 'نوجوانوں کا روحانی اجلاس'منعقد کیا۔ ‘‘وکست بھارت کے لیے نشہ مکت یووا’’ کے موضوع پر منعقدہ اس اجلاس میں 120 سے زیادہ روحانی تنظیموں کے یوتھ ونگ کے نمائندوں اور مختلف شعبوں کے ماہرین، وزارتوں اور دیگر تنظیموں کو منشیات سے پاک ہندوستان کے لئے نوجوانوں کی قیادت میں ایک جامع قومی حکمت عملی تیار کرنے کےلئےجمع ہوئے ۔ یہ بات چیت کاشی سنکلپ کے اجرا کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی، جو کہ نشہ مکت بھارت کی طرف باہمی طور پر متفقہ کارروائی کا ایک کلیدی ایجنڈا ہے۔
ملک بھر سے مختلف روحانی تنظیموں کے نوجوانوں کے ونگز کی نمائندگی کرنے والے تقریباً 600 نوجوان نمائندوں نے اس اجلاس میں شرکت کی۔ ان نمائندوں عمریں عموماً 25 سے40 سال کے درمیان تھیں۔ وزارت نے ثقافت کی وزارت اور دیگر متعلقہ اداروں سے وابستہ تنظیموں کے ساتھ مشاورت کی۔شرکت کےلئے ان کی دلچسپی اور خواہش کی بنیاد پر ہندوستان بھر سے روحانی تنظیموں کو رسمی دعوتیں بھیجی گئی تھیں۔
حکومت اس بات سے پوری طرح واقف ہے کہ منشیات کا استعمال ہندوستانی نوجوانوں کی صحت اور صلاحیت کے لیے سب سے سنگین خطرات میں سے ایک ہے اوراس کے نتیجے میں ملک کی ترقی کےسفرپرمنفی اثر پڑتاہے۔ پروگرام کے دوران منعقد کیے گئے منشیات کی لت سے متعلق موضوعاتی سیشنز اور سرگرمیوں کی فہرست درج ذیل ہے:
سیشن 1: نشے کی لت کو سمجھنا:نشے کی لت کے شکار نوجوانوں کی فطرت، اقسام اور آبادیات
سیشن 2: گٹھ جوڑ کو توڑنا: منشیات فروخت کرنے وا لے نیٹ ورک، پہنچ، بین الاقوامی اثر
سیشن 3: مؤثر مہم اوررسائی
سیشن 4: وژن 2047 - کاشی سنکلپ پبلک پروگرام کا روڈ میپ ، عزم اور معاہدہ؛ منشیات کے استعمال کی برائیوں کو اجاگر کرنے والا ایک نکڑناٹک اور وزارت ثقافت کی ٹیم کی طرف سے ایک موضوعاتی ثقافتی پروگرام بھی پیش کیا گیا۔ تقریب میں علاقہ کی نامور شخصیات کے ساتھ ساتھ مقامی نوجوانوں نے بھی شرکت کی۔
ان سیشنوں کی قیادت سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت اور وزارت داخلہ کے ماہرین، موجودہ اور سابق ممبران پارلیمنٹ جو منشیات کی لت کو ختم کرنےاوراس شعبے کے دیگرماہرین نے کی۔
وارانسی میں نوجوانوں کے روحانی اجلاس کے دوران اپنایا گیا کاشی سنکلپ نوجوانوں کی زیرقیادت بڑے پیمانے پر مہمات، ادارہ جاتی رسائی اور کثیرفریقی تال میل کے ذریعے منشیات کے استعمال سے نمٹنے کے لیے ایک مشترکہ نقطہ نظر کا خاکہ پیش کرتا ہے۔ یہ منشیات سے پاک معاشرے کی ثقافتی اور آئینی ضرورت پر زور دیتا ہے۔ اعلامیہ میں منشیات کی روک تھام، متاثرین کی بحالی اور آگاہی میں روحانی اداروں، تعلیمی اداروں اور حکومتی وزارتوں کے کردار کی تفصیل دی گئی ہے۔ اس میں مشترکہ ورکنگ گروپس، پبلک رپورٹنگ اور ساختی کارروائی کی منصوبہ بندی کا طریقہ کار بھی شامل ہے۔
نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ جانکاری دی۔
************
ش ح ۔ م ش ۔ ف ر
U-4354
(Release ID: 2154044)