عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی سوال: پچھلی سروس کے لیے گریچوئٹی کی ادائیگی کے ضوابط

Posted On: 07 AUG 2025 3:26PM by PIB Delhi

ڈاکٹر جتیندر سنگھ، مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے سائنس اور ٹیکنالوجی، ارتھ سائنسز، ایم او ایس پی ایم او، ایم او ایس برائے عملہ، عوامی شکایات اور پنشن،جوہری توانائی اور خلاء کے محکمے نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ پنشن اور پنشن یافتگان کی فلاح و بہبود کے محکمے(ڈی او پی پی ڈبلیو) نے مرکزی حکومت کے سویلین ملازمین کے لیے سینٹرل سول سروسز (نیشنل پنشن سسٹم کے تحت گریجویٹی کی ادائیگی) ضوابط، 2021 کو مطلع کیا ہے۔ یہ ضوابط خود مختار اداروں کے ملازمین پر لاگو نہیں ہوتے۔ تاہم، ڈی او پی پی ڈبلیو بذریعہ آفس میمورنڈم(او ایم) نمبر7/5/2012-P&PW(F)/B مؤرخہ 12 فروری 2020 میں اس کا التزام کیا گیا ہے کہ نیشنل پنشن سسٹم(این پی ایس) رکھنے والے خود مختار اداروں کی طرف سے نقل و حرکت پر اس کے ملازمین کے لیے ریٹائرمنٹ/ڈیتھ گریجویٹی کی فراہمی کے ساتھ مرکزی حکومت میں  باڈی کے لیے خود کار گرانٹ کی دوبارہ گنتی کی جائے گی۔ مرکزی حکومت میں گریجویٹی اس سے مشروط ہے کہ ملازم حکومت میں دوسری تقرری لینے کی مناسب اجازت کے ساتھ مستعفی ہو جائے۔

خود مختار اداروں کی طرف سے گریجویٹی کی ادائیگی، سود کی ادائیگی یا سروس کے دورانیے کی گنتی وغیرہ کا انحصار مخصوص خود مختار باڈی کی طرف سے پیروی کیے جانے والے مخصوص گریجویٹی ضوابط پر ہے کیونکہ ڈی او پی پی ڈبلیو کے قوانین خود مختار اداروں کے ملازمین پر لاگو نہیں ہوتے ہیں۔

********

ش ح۔ک ح ۔ رض

U-4352


(Release ID: 2154043)
Read this release in: English , Hindi , Tamil